ہارون آباد()SHOتھانہ مدرسہ انسپکٹر سیف اللہ حنیف ان ایکشن ، ڈکیتیوں میں ملوث 3ڈاکو گرفتار، نقدی ، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ، شہری حلقوں کا خراج تحسین
تھانہ مدرسہ کی حدود سے جر ائم ،چوری ڈکیتی کو ختم اور عوام الناس کو مثالی امن آمان کی فضا دینے میں مصروف عمل فرض شناس ، کرائم فائٹر SHO تھانہ مدرسہ انسپکٹر سیف اللہ حنیف نے اپنی قابلیت ،پیشہ وارانہ تربیت،صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ مدرسہ کی حدود میں مسلح ڈکیتیاں کرکے شدید خوف ہراس پھیلانے والے تین رکنی بین الاضلاعی لاہوری گنیگ کے سرغنہ اللہ رکھا عرف لاہوری کو اس کے ساتھیوں احمد علی اور عبدالستار سمیت گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے دوران ڈکیتی چھینی گئی موٹر سائیکل ، دو لاکھ دس ہزار روپے کی نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ رائفل 44 بور اور 12 بور رپیٹر بھی برامد کرلیں ۔ اس موقع پر SHO تھانہ مدرسہ انسپکٹر سیف اللہ حنیف نے بتایا کہ ملزمان پولیس کو معتدد وارداتوں میں مطلوب تھے ، ملزمان تھانہ مدرسہ کی حدود میں ناکہ بندی کرکے راہ گیروں سے موٹر سائیکل ، موبائل فون، نقدی وغیرہ چھین لیتے تھے اور عوام کے لیے دہشت بنے ہوئے تھے ۔انہوں نےکہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے انکشافات اور مزید ریکوری متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او بہاولنگر جناب نصیب اللہ خان کے ویژن پر ڈسٹرکٹ بہاولنگر کو کرائم فری بنانے کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق و بلا توقف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔
65









