November 16, 2026

عمران خان کی رہائی کیلئے پشاور پریس کلب میں ختم قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا ہے۔فضل الٰہی

IMG-20250115-WA0199

عمران خان کی رہائی کیلئے پشاور پریس کلب میں ختم قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا ہے۔فضل الٰہی

جس میں تمام کارکنان تحصیل ونگ، ضلع ونگ، صوبائی ونگ کے عہدیداران شرکت کریں۔رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے فضل الٰہی نے کہا کہ16 جنوری بروز جمعرات بروقت 2 بجے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں ختم قرآن مجید کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں تمام کارکنان تحصیل ونگ، ضلع ونگ، صوبائی ونگ کے عہدیداران شرکت کریں اور بیرونی ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں سے بھی مطالبہ ہے کہ 16 تاریخ بروز جمعرات بوقت 2 بجے قرآن مجید کا ختم کرکے اس میں شامل ہو جائے اور عمران خان کی رہائی کیلئے خصوصی دعائیں مانگے تا کہ عمران خان رہا ہو سکے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ ایم پی اے فضل الٰہی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان امت مسلمہ کا لیڈر ہے انکی رہائی وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے۔