*سنو نیوز سے صحافیوں اور کارکنان کی تنخواہوں اور جبری برطرفیوں پر تشویش، کے پی سی صدر /سیکریٹری*
*سنو نیوز سے صحافیوں اور کارکنان کی تنخواہوں اور جبری برطرفیوں پر تشویش، کے پی سی صدر /سیکریٹری*
*چینلز سے جبری برطرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ہر فورم پر احتجاج کیا جائیگا، کراچی پریس کلب*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکریٹری نے وفاقی وزارت اطلاعات سے صحافیوں اور میڈیا کارکنوں سے معاشی دہشت گردی کرنے والے میڈیا مالکان کے خلاف انضباطی اقدامات اور چینل کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کراچی پریس کلب سے جاری بیان میں پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلس عاملہ نے اپنے بیان میں کہا کہ برطرفیوں اور تنخواہوں میں کٹوتیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو نہ صرف ہر فورم پر احتجاج بلکہ سنو نیوز کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا، کراچی پریس کلب نے نیوز ون کراچی سے بھی جبری برطرفیوں کی بھی مذمت کی ہے۔ پریس کلب کے عہدیداران نے وفاقی وزارت اطلاعات سے اشتہارات ورکرز کی تنخوہوں سے مشروط کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔