فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔ المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایک روزہ فری میڈیکل الٹرساؤنڈ کیمپ الحبیب ویلفیر فاؤنڈیشن کے ھیڈ آفس کوکیاں والا میں لگایا گیا۔کیمپ کے میزبان صدر الحبیب ویلفئر فاؤنڈیشن رفیق احمد
فیصل آباد۔محمد علی مصطفائی کی رپورٹ۔
المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایک روزہ فری میڈیکل الٹرساؤنڈ کیمپ الحبیب ویلفیر فاؤنڈیشن کے ھیڈ آفس کوکیاں والا میں لگایا گیا۔کیمپ کے میزبان صدر الحبیب ویلفئر فاؤنڈیشن رفیق احمد رانا۔جنرل سیکرٹری ملک یسین انور۔میڈم نیلم اسلم۔میڈم شکیلہ ریاض میاں رضوان نے معزز مہمانوں ڈاکٹر خالد حسین شہزاد چیرمین المصطفے فاؤنڈیشن۔ڈاکٹر کاشف نوید۔میڈم آمنہ۔محمد علی کلاسن صدر المصطفے فاؤنڈیشن فیصل آباد۔فیصل یعقوب کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر معزز مہمانوں نے الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے خواتین کے لیے روزگار پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کیا اور الحبیب ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جاری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ پہلے کی طرح آئندہ بھی دکھی انسانیت کے لیے ھم ملکر جدوجہد کریں گے۔اللہ تعالی کی رضا وخشنودی ھم سب کا مقصد ھے۔اس موقع پر دیوار احساس کے زریعے مستحق خواتین ومرد میں سردیوں کے گرم کپڑے تقسیم کیے گے۔مخیر حضرات کے تعاون سے ان شاء اللہ یہ خدمت کا سلسلہ جاری رھے گا