November 16, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے میلسی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد زاہد خان کھچی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکیل قانون کا پاسبان اور انصاف کا علمبردار ہوتا ہے جو اپنے

IMG-20250111-WA0134

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے
میلسی بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد زاہد خان کھچی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکیل قانون کا پاسبان اور انصاف کا علمبردار ہوتا ہے جو اپنے پیشے کے ذریعے عدالتوں اور سائلوں کی معاونت کرتا ہے۔ یہ بات میلسی بار کے وکلاء کے اعزاز میں شہاب میرج ہال میلسی میں دئیے گئے ظہرانے میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صحت مند معاشرے کے قیام میں قانون کی حکمرانی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی خدمت اور ان کے وقار کی بلندی کے لئے کام کرنا ہماری زندگی کا مشن ہے۔ اگر قانون کی حکمرانی ہوگی تو کالے کوٹ کا احترام قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میلسی بار کا قیام ہماری جدوجہد کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ جس کے لئے موجودہ اور سابق سیشن صاحبان, سابق صدر ملک مشتاق احمد گنمب ایڈووکیٹ سمیت اپنے پیش رو وکلاء راہنماؤں کے شکر گزار ہیں ۔ جنرل سیکرٹری بار چوہدری محمد اکمل ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی سے جہاں کالے کوٹ کی عظمت میں اضافہ ہوگا وہاں عوام کا قانون پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ وکلاء پر اعتماد کرتے ہیں کیونکہ وکالت قابلِ اعتماد، ذمہ دار اور عظیم پیشہ ہے۔
اس تقریب میں ایس
ڈی پی او میلسی مامون الرشید ،بہادر خان تحصیلدار میلسی بہادر خان بلوچ اور ممبر پنجاب بار چوہدری شفقت محمود ایڈووکیٹ سمیت وکلاء ، سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔