میلسی کے اکثر علاقوں کا زیر زمین پانی کڑوا اور مضرصحت۔ استعمال سے شہریوں میں پیٹ جگر اور گردے کے امراض عام۔ شہریوں کا مقامی و صوبائی حکومتوں سے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوانے کا مطالبہ۔
میلسی کے اکثر علاقوں کا زیر زمین پانی کڑوا اور مضرصحت۔ استعمال سے شہریوں میں پیٹ جگر اور گردے کے امراض عام۔ شہریوں کا مقامی و صوبائی حکومتوں سے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوانے کا مطالبہ۔
میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق تحصیل میلسی کے زیادہ تر علاقوں میں پینے کیلئے دستیاب زیر زمین پانی کڑوا اور مضر صحت ہے. اس پانی کے استعمال سے شہری پیٹ جگر اور گردے کے امراض کا شکار ہو کر ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بن رہے ہیں۔ زیرِ زمین کڑوا اور مضرِصحت پانی کے متاثرہ علاقوں کے شہریوں نے بارہا مقامی و صوبائی حکومتوں اور مقامی سیاسی رہنماؤں سے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کے مطالبات کیے۔ سیاسی رہنماؤں کی جانب سے کئی بار علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کے دعوے کیے گئے جو صرف دعوے ہی رہ گئے ۔ مقامی سیاسی راہنماؤں و مقامی و صوبائی حکومت کےذمہداران کی عدم دلچسپی، عوام دشمن پالیسیوں، غفلت اور لاپروائی کی بنا پر عوام کی اکثریت تا حال ان امراض کا شکار ہو کر روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ میلسی تحصیل کے زیر زمین مضر صحت پانی کے حامل علاقوں کے شہریوں نے ضلعی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو ڈاکٹرز اور ہسپتالوں کے مستقل مریض بنانے کی بجائے صحت مند شہری بنانے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوائے جائیں.