November 16, 2026

سکھر سندھ سید۔ غیر حسین زیدی بیورو آن لاین نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں کے کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔

20250109_161604

سکھر سندھ
سید۔ غیر حسین زیدی بیورو آن لاین نیوز
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں خصوصی عدالتوں کے کیس کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کر رہا ہے۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل دیئے۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ”جو آفیسر ٹرائل چلاتا ہے، وہ خود فیصلہ نہیں سناتا۔“

جسٹس مسرت ہلالی نے وضاحت کی کہ ”ٹرائل چلانے والا افسر دوسرے بڑے افسر کو کیس بھیجتا ہے، جو فیصلہ سناتا ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ ”جس آفیسر نے ٹرائل سنا ہی نہیں، وہ کیسے فیصلہ دیتا ہوگا؟“

جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے 34 سالہ تجربے کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا کہ ”کیا اس آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے