November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ان لاہین نیوز اسلام آباد:ّانہوں نے کہا کہ جس نے مقدمہ سنا ہی نہیں وہ سزا، جزا کا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے؟

20250109_161604

سکھر بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
ان لاہین نیوز
اسلام آباد:ّانہوں نے کہا کہ جس نے مقدمہ سنا ہی نہیں وہ سزا، جزا کا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے؟

عدالت میں وزارتِ دفاع کے وکیل نے کہا کہ فیصلہ لکھنے کے لیے جیک برانچ کی معاونت حاصل ہوتی ہے۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ خواجہ صاحب آپ نے کوئی مثال دی تھی کہ امریکا میں بھی فوجی ٹرائل ہوئے، اگر کسی اور ملک میں ایسا ٹرائل ہوتا ہے تو جج کون ہوتا ہے؟

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ پوری دنیا میں کورٹ مارشل میں آفیسر ہی بیٹھتے ہیں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ کورٹ مارشل میں بیٹھنے والے افسران کو ٹرائل کا تجربہ ہوتا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جج صاحبہ پوچھ رہی ہیں، کیا ان افسران کی قانونی قابلیت بھی ہوتی ہے؟

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ اگر اجازت ہو تو میں خود سوال پوچھ لوں؟ایک آرمی چیف کے طیارے کو ایئر پورٹ کی لائٹس بجھا کر کہا گیا ملک چھوڑ دو، اس واقعے میں تمام مسافروں کو خطرے میں ڈالا گیا، اس جہاز میں تھوڑا سا ایندھن باقی تھا پھر بھی رسک پر ڈالا گیا