175

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پری مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پری مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکموں کے سربراہان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو مون سون کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے مون سون سیزن کے دوران اور کسی بھی ایمرجنسی حالات سے بروقت نمٹنے کے لئے تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہیومن ریسورس و مشینری کے ہمراہ الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ہیلتھ، لائیو سٹاک، ضلع کونسل، 1122، میونسپل کارپوریشن،اریگیشن اور تمام دیگر متعلقہ محکمے پری مون سون اور فلڈ پلان کے مطابق اپنی تیاریاں شروع کردیں اورتمام محکمے مشینری و آلات، ادویات کی دستیابی سمیت تمام دیگر اقداما ت کا تفصیلی جائزہ لیکر رپورٹ کریں تاکہ ضرورت کے تحت درکار وسائل فراہم کئے جاسکیں اور محکمانہ سر گرمیوں کو حکومتی ہدایات کے تحت بہترین انداز میں شروع کیا جاسکے۔ انہوں نے میونسپل کمیٹیزکے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کیلئے الرٹ رہیں اورپانی کی نکاسی کیلئے اپنی تما م تر مشینری کو تیار رکھیں۔ بارشوں کے پیش نظر تمام مشینری کو چالو حالت میں رکھیں،روزانہ کی بنیاد پر سیورئج لائنوں کی صفائی کی جائے، انہوں نے ممکنہ سیلاب کی تیاریوں کے حوالے سے محکمہ صحت اور لائیو سٹاک کے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ فلڈ پلان کے مطابق ممکنہ طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانوں اور مال مویشی کے لیے ضروری ادویات اور حفاظتی ویکسین کی با آسانی وافر دستیابی کے لیے بھی اقدامات کریں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں