November 17, 2026

ہارون آباد() محترم اکمل شاھین چوہدری کی بطور SDO واپڈا مدرسہ تعیناتی خوش آئند ہے : چوہدری زبیر احمد

IMG-20250110-WA0012

ہارون آباد() محترم اکمل شاھین چوہدری کی بطور SDO واپڈا مدرسہ تعیناتی خوش آئند ہے : چوہدری زبیر احمد

محترم اکمل شاھین چوہدری کی مپیکو سب ڈویژن مدرسہ میں بطور SDO تعیناتی خوش آئند بات ہے ، محترم اکمل شاھین چوہدری قابل ، باصلاحیت ، مخلص اور عوام دوست آفیسر ہیں ، آپ کی تعیناتی سب ڈویژن مدرسہ کے صارفین کے لیے مفید ثابت ہوگی ، کیونکہ آپ پہلے بھی بطور LS یہاں تعینات رہے ہیں ، بطور LS تعیناتی میں آپکی اچھی کارکردگی سے صارفین مطئمن اور خوش رہے . ان خیالات کا اظہار منڈی مدرسہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات ، چوہدری زبیر احمد (نعمان پینٹ سٹور والے) محمد آصف پٹواری اورچوہدری کاشف نے TWO سٹار میڈیا گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ دریں اثنا انہوں نے چوہدری اکمل شاھین کے دفتر جاکر ان کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو SDO کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ، پھولوں کا گلدستہ دیا ، مالا پہنائی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ چوہدری اکمل شاھین کی کی تعیناتی کو عوامی حلقوں میں ایک خوش آئند اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ اور وہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔اس موقع پر واپڈا یونین چئیرمین عبدالغفور کاشی بھی موجود تھے ۔