November 17, 2026

*ٹرانسپورٹرز نے کل ہونے والے پہیہ جام ہڑتال کی کال کو مسترد کردیا*

20250106_020735

*ٹرانسپورٹرز نے کل ہونے والے پہیہ جام ہڑتال کی کال کو مسترد کردیا*

*بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کل 8 جنوری کو جمعیت علماء اسلام کی طرف سے پہیہ جام ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار کی غیر ضروری ہڑتالوں سے ٹرانسپورٹرز کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، ایسی ہڑتالیں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو مالی مشکلات سے دوچار کرتی ہیں اور عوام کو بھی سفری مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔*
*سیاسی جماعتیں اپنے مسائل خود حل کریں ٹرانسپورٹرز مزید نقصان دینے کی کوشش نہ کریں. اس جیسے غیر ضروری ہڑتالوں سے ہزاروں مسافروں، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا. لہذا سیاسی پارٹیاں اپنے مسائل باہمی مشاورت اور مذاکرات سے حل کریں*