November 16, 2026

نوے کی دہائی میں ن لیگ کا ووٹ بینک اینٹی بھٹو ووٹ بینک تھا۔ اب ن لیگ کا جو تھوڑا بہت ووٹ بینک ہے وہ اینٹی عمران ووٹ بینک ہے۔ خود اس جماعت کا کوئی مخصوص نظریہ اور ایجنڈا ہے اور نہ اس کی قیادت میں کوئی کرزما کہ لوگ کسی اور کی مخالفت کی بجائے ان کی حمایت میں ان کے ساتھ جڑ جائیں۔

20250106_020735

نوے کی دہائی میں ن لیگ کا ووٹ بینک اینٹی بھٹو ووٹ بینک تھا۔ اب ن لیگ کا جو تھوڑا بہت ووٹ بینک ہے وہ اینٹی عمران ووٹ بینک ہے۔ خود اس جماعت کا کوئی مخصوص نظریہ اور ایجنڈا ہے اور نہ اس کی قیادت میں کوئی کرزما کہ لوگ کسی اور کی مخالفت کی بجائے ان کی حمایت میں ان کے ساتھ جڑ جائیں۔

عمران خان نے ایک دانشمندی یہ کی کہ خود کو دائیں بازو، بائیں بازو یا کسی مخصوص نظریاتی کیمپ سے وابستہ نہیں کیا، جیسا کہ بھٹو لیفٹ کی سیاست اور سوشلزم سے نتھی ہوگئے تھے، پھر بینظیر نے پی پی کے نظریاتی برینڈ میں میں سیکولرازم اور لبرل ازم کا تڑکہ بھی لگا دیا تھا۔ یوں ضیاء الحق اور نواز شریف جیسے موقع پرست لوگوں کو دائیں بازو، بزنس کلاس، مذہبی طبقے اور دیگر نوعیت کے کنزرویٹوز کو اپنی طرف کھڑا کرنے کا موقع ملا گیا۔

عمران خان کا فیصلہ بہت سوچا سمجھا دانشمندانہ تھا کہ رائٹ لیفٹ اور مختلف isms کے چکر میں پڑ کر سماج کے کسی حصے کو پورے کا پورا اپنے خلاف نہیں ہونے دینا بلکہ لیبلز سے آزاد رہ کر اپنا سیاسی برینڈ اپنی ہی ٹرمز اور جارگن میں بنانا ہے، مختلف ایشوز پر بہترین موقف اختیار کرنا ہے، سب نظریاتی گروپس کے عوام کو اپنے ساتھ جوڑنا ہے۔ یوں عمران خان نے ن لیگ کو وہ شکست دی ہے جو پیپلز پارٹی یا مشرف کبھی نہیں دے سکے۔

اس حکمتِ عملی کی بدولت ہمیں پی ٹی آئی میں ہر مکتبِ فکر کے لوگوں کی اکثریت ملتی ہے اور سبھی مکاتبِ فکر کی اقلیتیں، خاص طور پر دکان دار اور اجارہ دار قسم کے دانشور مولوی صحافی ایکٹویسٹ باہر کھڑے ہو کر سب بھول بھال کر صرف پی ٹی آئی پر ہی تنقید کرتے رہتے ہیں، جس سے پی ٹی آئی کا ہی فائدہ ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان قومی سیاست اور قومی ڈسکورس کے محور بنے رہتے ہیں۔

تاریخ اس بات کا اقرار ایک مسلمہ حقیقت کے طور پر کرے گی کہ عمران احمد خان نیازی ایک پولیٹکل جینئیس تھا۔

شہیدِ محبت نہ کافر نہ غازی
محبت کی رسمیں نہ تُرکی نہ تاذی