خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم این اے ملک شاکربشیر اعوان کے صاحبزادے پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد سعد بشیراعوان کو رشتہء ازدواج میں منسلک
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایم این اے ملک شاکربشیر اعوان کے صاحبزادے پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد سعد بشیراعوان کو رشتہء ازدواج میں منسلک ہونے پر معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے اعوان ہاؤس نورپورتھل پر جا کر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان ، پی ایم ایل این ضلع خوشاب کے رہنما ملک عمران بشیر اعوان ، ملک محمد خالد اعوان ملک محمد اشرف اعوان اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔