November 17, 2026

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ۔

20250102_012712

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ۔

وزیر اعلی نے سی ایم ایچ میں زیر علاج بگن فائرنگ واقعے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ سمیت بگن فائرنگ واقعے کے دیگر زخمی سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں۔

وزیر اعلی فردا فردا زیر علاج تمام زخمیوں سے ملے اور ان کی عیادت کی۔

وزیر اعلی ہسپتال میں انتظامیہ سے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔

وزیر اعلی زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملے اور انہیں زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنرز پشاور، ڈپٹی کمشنر پشاور اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھے۔