November 16, 2026

سکھر سندھ۔۔۔ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز اولاد اللہ کی نعمت ہے، اسے قتل نہ کریں، چھیپا کے جھولے میں ڈالیں، بے اولادوں کی گود بھریں، خادِم اِنسانیت محمد رمضان چھیپا کی اپیل۔۔

20250102_012712

سکھر سندھ۔۔۔
بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاہین نیوز
اولاد اللہ کی نعمت ہے، اسے قتل نہ کریں، چھیپا کے جھولے میں ڈالیں، بے اولادوں کی گود بھریں، خادِم اِنسانیت محمد رمضان چھیپا کی اپیل۔۔

آج کراچی میں ایک اور نومولود بچے کی نعش ملنے پر خادِم اِنسانیت محمد رمضان چھیپا کااظہار تشویش۔۔۔

بلدیہ سیکٹر 04 رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب نالے سے ایک اور نومولود بچے کی نعش ملنا انسانیت سوز فعل ہے،۔۔۔رمضان چھیپا۔

خداکے واسطے،معصوم بچوں کوقتل نہ کریں، نالے اور کچرا کنڈیوں میں پھینک کر انہیں خونخوار درندوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں،۔۔۔رمضان چھیپا۔

نومولودبچوں کوکچرا کنڈی اور نالوں میں پھینکنے کے بجائے، انہیں چھیپا سینٹرز پر نصب چھیپا جھولے میں ڈال دیں،۔۔۔رمضان چھیپا کی اپیل۔