November 16, 2026

جیکب آباد، 6 لاکھ ہيکٹر انڈس ڈیلٹا پانی کی کمی کے سبب تباہ ہو رہا ہے ،سندو پر کینال قبول نہیں ،اغوا انڈسٹری اور قبائلی جہگڑوں سے خوف۔پینے کے پانی میں آرسنک اور ہسپتالیں کوس گہر بنے ہوئے ہیں۔جے یو آئی کے امیر ڈاکٹر

20250102_012712

جیکب آباد، 6 لاکھ ہيکٹر انڈس ڈیلٹا پانی کی کمی کے سبب تباہ ہو رہا ہے ،سندو پر کینال قبول نہیں ،اغوا انڈسٹری اور قبائلی جہگڑوں سے خوف۔پینے کے پانی میں آرسنک اور ہسپتالیں کوس گہر بنے ہوئے ہیں۔جے یو آئی کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ۔تفصیلات کے جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ سندہ کا امن سولی پر لٹکا ہوا ہے امن بحال کرنے والے بااثروں کے چوکیدار بن گئے ہیں۔سندہو پر کینال غیر آئینی اور غیر شرعی ہیں جو کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔انڈس ڈیلٹا 6 لاکھ ہیکٹر پر مشتمل ہے لیکن پانی کی کمی سے وہ تباہ ہو رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک شاندار اسلام زندہ باہ کانفرنس سے خطاب اور قراردادیں پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اغوا انڈسٹری اور قبائلی جہگڑوں نے خوف پیدا کر رکھا ہے اور کافی علاقے نوگو علاقے بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالیں کوس گہر ۔روڈ،راستے اور ڈرینیج تباہ اور ہر طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں مزید کہا کہ جرگوں کا منافع بخش کاروبار کرنے والے بہوتار بدامنی کی آگ کو بڑہا کر جہگڑے کرانے میں مصروف ہیں۔ انہوں کہا کہ بدامنی،اغواخوری اور کینالوں کی خاتمے سمیت عوام کو تحفظ اور بے امنی میں ملوث بہوتاروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر گرفتار کیا جائے جیسے عوام کےبنیادی مسائل حل اور بے چینی کا خاتمہ ہوسکے