November 17, 2026

پریس ریلیز علی احمد خان ہسپتال کے ایڈمن آفیسر فاروق ملک کی شاندار کارکردگی

IMG-20250101-WA0183

پریس ریلیز
علی احمد خان ہسپتال کے ایڈمن آفیسر فاروق ملک کی شاندار کارکردگی
کیش ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
جھنگ ( ): علی احمد خاں ہسپتال جھنگ انتظامیہ کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایڈمن آفیسر فاروق احمد ملک کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا گیا – سی ای او علی احمد خاں ہسپتال ڈاکٹر سہیل فاروق ملک نے ایک تقریب کے دوران فاروق احمد ملک کو پچیس ہزار روپے کا چیک دیا – اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر امجاد حسین اور ڈاکٹر سید عامر عباس بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے – فاروق احمد ملک نے علی احمد خاں ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ان کے والدین اور پیاروں کی دعائوں کا ثمر ہے – ان کا کہنا تھا کہ اس کا کریڈٹ خاص طور پر ان کے باس اور استاد محترم ڈاکٹر سہیل فاروق ملک کو جاتا ہے جن کی نگرانی اور قیادت میں وہ آج اس مقام پر پہنچے ہیں – انہوں نے اپنے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک ٹیم ورک ہے اور ان کی ٹیم کے ہر رکن نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے – فاروق احمد ملک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض منصبی پوری دیانتداری اور بھرپور لگن کے ساتھ بجا لانے سمیت خدمت انسانی میں ہمہ وقت کوشاں رہیں گے –