*قصور/ بھتہ مافیا کے تین کارندے گرفتار*
*قصور)* تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر کاروائی۔ پھولنگر کے علاقہ میں یونی لیور آئس کریم فیکٹری میں غنڈہ گردی اور بھتہ مانگنے والے 03 ملزمان گرفتار۔ بدنام زمانہ ملزمان قلب شاہ، جبار عرف جباری اور فوجی خاں نے بھتہ مافیا کا گروہ بنا رکھا تھا۔ بھتہ مافیا گروہ نے فیکٹری کے عہدیداران اور ورکرز کا جینا محال کر رکھا تھا۔ 27 جون کو ملزمان نے بھتہ نہ ملنے پر فیکٹری کے باہر ورکرز کیساتھ غنڈہ گردی کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزمان نے دوسرے وقوعہ کے دوران فیکٹری کے باہر شدید اندھا دھند فائرنگ کر کے بدامنی پھیلائی اور کئی ایک ملازمین کو زخمی بھی کیا۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بھتہ مافیا اور کریمنلز کو ضلع میں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محمد عیسیٰ خاں ڈی پی او قصور
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]