*مجلس وحدت مسلمین کا نمائش چورنگی ساتویں روز بھی دھرنا جاری*
*مجلس وحدت مسلمین کا نمائش چورنگی ساتویں روز بھی دھرنا جاری*
*علامہ حسن ظفر نقوی کی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس*
*صوبائی حکومت ناکام ہوجاتی ہے تو وفاق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی*
*کراچی پولیس چیف کے شہر میں جاری دھرنوں پر واضحتی بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ رہنما ایم ڈبلیو ایم*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کرم کے حالات خراب ہیں مشکلات بڑھ رہی ہیں راستے بند ہیں انسانی جانوں کے ضیاع کا مسئلہ ہے، ہم نے اپنا ملک گیر احتجاج پارچنار کے راستہ کھلوانے، زندگی معمول پر لانے کیلئے دیا ہے، کسی کا راستہ بند کرکے مشکلات پیدا کرنے کیلئے کرم ایجنسی کا راستہ بند کرنا لاقانونیت و جنگی جرم ہے، ایک سو اٹھائیس معصوم بجے پاراچنار میں ادویات نہ ملنے پر انتقال کرگئے ہیں، عوام کی نظریں پارا چنار میں قیام امن کے لئے افواج پاکستان پر ہے۔دھرنے کے شرکاء سے اپیل ہے کہ وہ پرامن رہیں، وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں جب صوبائی حکومت ناکام ہوجاتی ہے تو وفاق کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش کے مرکزی دھرنے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشرحسن، رضی حیدر سمیت دیگر موجود تھے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہم کراچی پولیس چیف کے شہر میں جاری دھرنوں پر واضحتی بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ شہر بھر میں جہاں جہاں دھرنے ہیں وہاں ٹریفک جام نہیں، سازشی عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے غلط اطلاعات پھیلا کر عوام کو مشتعل کررہے ہیں۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری صاحبہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر تنقید سے پہلے شہباز شریف کو باور کروائیں وہ پاکستان کے وزیراعظم ہے۔ ان کو پاراچنار کا جغرافیہ نہیں معلوم سیکیورٹی ادارے ان کے زیر سایہ نہیں مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کیا صرف پنجاب کی حکومت ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات کے پاس شائد سرحد کے حوالے معلومات نہیں۔وزیر اطلاعات شائد نہیں جانتی ہمارے دھرنوں میں نا اہل وزیراعلیٰ و ترجمان کے خلاف تقریں ہورہی ہیں۔ ماضی میں کوئٹہ سانحہ کے بعد ان ہی کی جماعت نے کہا تھا آپ کے دھرنے جائز ہیں آج پاراچنار کے دھرنے غلط کیوں؟ اور عظمیٰ بخاری صاحبہ وزیر اعظم یاد دہانی کروائیں اور بتائیں وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہے۔ پاکستانی عوام کی عزت آبرو اور جان مال کی تحفظ وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے۔ دھرنوں سے ملکی نقصان ہوتا تو آج ملکی اسٹاک ایکسچینج کا انڈکس بڑھتا نہیں۔ پاراچنار کے موجودہ حالات وفاقی و صوبائی حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے خراب ہیں۔ انہوں نے کہ ساتھ روز سے پر امن دھرنہ جاری اور جن جن شاہراہوں پر بیٹھے ہیں اس کا ایک حصہ عوام کی آمدورفت کے لئے کھلا رکھیں۔ یہ دھرنے ضلع کرم کے روڈ کھلنے تک جاری رہیں گے۔ ہمارے کسی احتجاج میں سرکاری عمارتوں اور پبلک املاک کو نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔ ہم پر امن ہیں ظلم کے خلاف ہیں۔ ہماری مائیں، بہنیں جوان مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں. تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں مختلف مذاہب و مسالک عمائدین کے بھی شکر گزار ہیں۔ ملک میں مشکلات دھرنوں سے نہیں حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں سے ہیں۔ ملک کا کوئی حصہ دہشتگردی سے محفوظ نہیں رہا۔ مظلوموں کو انصاف، مجرموں کو سزا ملنا بھی ملک میں خواب بنتا جارہا ہے۔