سکھر۔۔۔۔۔ بیورو چیف ۔۔۔ سید ۔نصیر حسین زیدی۔۔۔ دعا ان لاہین نیوز *موٹر وے پولیس سکھر سیکٹر مورخہ 24 -12-29 سکھر(پریس رلیز) قومی شاھراہ پر گنے سے بھری اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالی اکثر و بیشتر خطرناک روڈ حادثات اور
سکھر۔۔۔۔۔
بیورو چیف ۔۔۔
سید ۔نصیر حسین زیدی۔۔۔
دعا ان لاہین نیوز
*موٹر وے پولیس
سکھر سیکٹر
مورخہ 24 -12-29
سکھر(پریس رلیز)
قومی شاھراہ پر گنے سے بھری اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالی اکثر و بیشتر خطرناک روڈ حادثات اور دوسروں کے لیے پریشانی کا باعث ھوتی ہیں ایس پی موٹروے پولیس سکھر عبدالرزاق*
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ائی جی موٹروے پولیس ساؤتھ ریجن منیر احمد شیخ اور ڈی ائی جی موٹروے پولیس سندھ اصغر علی یوسف زئی کی خصوصی ہدایات پر ڈھرکی شوگر مل میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایس پی موٹروے پولیس سیکٹر ون سکھر عبدالرزاق تھے سیمینار میں مل انتظامیہ. کاشتکاروں سمیت ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک ڈرائورں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی موٹروے پولیس بیٹ 25 محمد ہمایوں برکی نے روڈ سیفٹی سے متعلق شرکاء کو آگاہی دیۭ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی موٹروے پولیس نے کہا کہ قومی شاہراہ پر گنے سے بھری اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی اکثر و بیشتر خطرناک روڈ حادثات اور دوسروں کے لیے پریشانی کا باعث ہوتی ہیں لہذا ٹریکٹر ٹرالی میں حد سے زیادہ اور بے ترتیب گنا لوڈ نہ کیا جائے ٹریکٹر ٹرالی کے آگے اور پیچھے لائٹ کا ہونا انتہائی ضروری ہے جبکہ دھند کے اوقات میں فوگ لائٹ کا استعمال بھی ضروری ہے اس کے علاوہ حادثات سے بچاؤ کے لیے قومی شاھراہ پر انتہائی بائیں جانب سفر کرنا چاہیے اور ٹریکٹر ٹرالی کا فٹ ہونا ڈرائیوروں کے پاس لائسنس ہونا بھی لازمی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال تحفظ موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ھےواضح رھے کہ ایس پی موٹروے سکھر کی خصوصی ھدایت پر گزشتہ دو ھفتے سے موبائل ایجوکیشن کےافسران کی جانب سے سکھر سیکٹر کی مختلف شگر ملوں میں ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائور حضرات کو روڈ سیفٹی سے متعلق آگاھی دینے سمیت ان میں پمفلیٹس بھی تقسیم کئے جا رھے ھیں . جبکہ منقعدہ سیمینار میں شرکاء میں روڈ سیفٹی کی معلومات پر مبنی پمفلیٹس بھی تقسیم کرنے سمیت شرکاء سے روڈ سیفٹی سے متعلق سوالات کیے گئے درست جوابات دینے والے شرکاء میں موٹروے پولیس کی جانب سے ایس پی موٹروے پولیس نے انعامات بھی تقسیم کیے سیمینار کے آخر میں ڈہر کی شوگر مل کے جی ایم جاوید انور نے روڈ سیفٹی سیمینار کے انعقاد پر ایس پی موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسے مزید مفید پروگرام منعقد کرانے کی خواہش کا اظہار کیا تقریب کے اختتام پر موٹروے پولیس کی جانب سے لگائے گئے روڈ سیفٹی اسٹال کا شرکاء کو وزٹ کرایا گیا جس میں موٹروے پولیس کے افسران نے روڈ سیفٹی سے متعلق آلات کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی جس پر شرکاء نے خصوصی دلچسپی کا مظاھرہ کیا.
جاری کردہ
پریس ترجمان
ڈی آئی جی موٹر وے سندھ
0315.2281929