(سکھر ۔ یورو چیف ۔۔۔۔سید۔ ۔نصیر حسین زیدی ۔۔۔۔۔۔ دعا ان لاہین ۔نیوز) سکھر سندھ پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا، کمال خان مہر
(سکھر ۔
یورو چیف ۔۔۔۔سید۔ ۔نصیر حسین زیدی ۔۔۔۔۔۔
دعا ان لاہین ۔نیوز)
سکھر سندھ
پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا، کمال خان مہر
سکھر میں جیے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو، مرکزی رہنما کمال خان مھر اور سندھ ہاری کمیٹی کے صدر نظیر احمد شیخ کی پریس کانفرنس
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کے پنجاب اور چولستان کو آباد کرنے کے لیے سندھ کو تباہ کیا جا رہا ہے،
ایک کروڑ 25 لاکھ ایکڑ زمین کو سیراب کرنے کے لیے سندھو دریا سے 6 نہریں بنائی جا رہی ہیں ہم اس منصوبے کو ہرگز قبول نہیں کرتے، اس کے خاتمے تک خاموش نہیں رہ سکتے۔
سائیں جی ایم سید کے 121ویں جنم دن پر سب کو سندھ آنے کی دعوت دیتے ہیں،
اس دن مشترکہ جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا جس میں قوم پرست جماعتیں اور سندھ کے لیے کام کرنے والے تمام لوگ شامل ہوں گے سندھ کی تمام جماعتوں کو کہتا ہوں کہ سندھو دریا بچاؤ، یہ ہمارا جیاپو ہے پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے، مزید تباہی ہونے نہیں دیں گے مشترکہ جدوجہد کے ذریعے نہری منصوبے کو رد کر دیں گے پاکستان جس معاشی دلدل اور بحران کا شکار ہے پچھلے ستتر سالوں سے جبر کی بنیاد پہ پنجابی establishment نے چلایا ہے اس تباہی اور غربت بے روزگاری بد امنی امن و امان کی تباہی کے ذمہ دار بھی وہی ہیں آپ نے دیکھا کہ سندھ کے لوگوں کے پاس بجلی نہیں ہے. ہم پاکستان میں تھر کول سے سستی بجلی پیدا کرتے ہیں مگر ہم آہنگی بجلی خرید کرتے ہیں بجلی ہوتی نہیں. ہم ونڈ مل کے ذریعے سستی بجلی پاکستان میں پیدا کرتے ہیں مگر سندھ کے لوگ مہنگی بجلی خریدتے ہیں. مگر وہ بجلی سے محروم ہیں. ہم پاکستان میں گیس زیادہ پیدا کرتے ہیں ہمارے چولہے نہیں جلتے. ہماری کوئلے کی دولت ہماری گیس کی دولت یہ ساری لوٹ کر ہمیں بھوک اور افلاس میں مبتلا کیا گیا ہے تو 2025 کا سال بھی اگر یہی نظام رہا یہی لٹیرا راج رہا. بھائی establishment کو بے ایمان اور corrupt لوگ پسند ہیں شہباز شریف اور آصف زرداری مراد شاہ اور بلاول زرداری سندھ کی تعلیم تباہ ہے, سندھ کی صحت تباہ ہے, سندھ کا امن و امان تباہ ہے. روڈ راستے شہر ٹاؤن پلاننگ بلدیاتی ادارے اریگیشن فوڈ گداموں میں مٹی بھر دی ہے گندم گوداموں میں وہ مٹی پڑی ہے کہاں سے انصاف ہے سندھ میں تو لاقانونیت اور آمریت کا راج ہے سندھ کے لوگ بھوک اور پیاس اور غربت کا شکار ہیں تو آنے والے عرصوں میں بھی یہی نظام رہا تو بربادی ہو گی اس وجہ سے سندھ کے لوگوں کو آگے آنا ہو گا میں ملک کے جو مظلوم اقوام ہیں ان سب کو اور مظلوموں کو کہتا ہوں کہ جبر کے خلاف انصاف کی بحالی rule of law کے لیے آگے آئیں اور پاکستان سندھ کے لیۓ آواز بلند کریں
اس موقع پر چیئرمین ریاض چانڈیو کی میڈیا سے بات چیت ہوئی، اس موقع پر وقار سومرو اور دیگر بھی موجود تھے