خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . . ٹبہ سلطان پور کے پرائیوٹ سکولز کے سربراہان نے میلسی فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے اعزاز میں ظہرانہ۔اجلاس میں بانی
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ ایون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . . ٹبہ سلطان پور کے پرائیوٹ سکولز کے سربراہان نے میلسی فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے اعزاز میں ظہرانہ۔اجلاس میں بانی فیڈریشن فرید خان بنگش اور جنرل سیکرٹری فیڈریشن قمر زمان کھنڈ کی خصوصی شرکت .بانی فیڈریشن اور صدر فیڈریشن نے فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے رہنماؤں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور مزید دوستوں کو فیڈریشن کا حصہ بننے پر زور دیا۔۔ریاض کاشف نے فیڈریشن کے کام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ٹبہ سلطان پور سے فیڈریشن کے آرگنائزر کو مشاورت سے منتخب کیا ظفرحسن اور میاں عباس اور فدا حسین ممبڑ اور محمد محبوب شیخ کو آرگنائزر کمیٹی کے ممبر بننے پر مبارکباد دی گئی اس موقع پر فرید خان بنگش نے خصوصی خطاب میں کہا کہ فیڈریشن کے آرگنائزر نےمزید دوستوں کو فیڈریشن کا حصہ بنانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی ۔شاہد جٹ نے کہا کہ فیڈریشن کے دوست ایک دوسرے کیساتھ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں ریحان خان غوری نے ظہرانہ کی دعوت پر میزبان ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور جلد ہی ممبر سازی کے آغاز کو شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ آخر میں غلام مرتضٰی صاحب نے دعا کروائی۔