October 24, 2026

پنجگور(نیوز رپورٹر) حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد نے چیدگی کے عبدالغنی حاجی لشکری اور دیگر کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیدگی زیرو پوائنٹ سے آنے جانے والے مسافروں کو ریلیف

IMG-20241226-WA0292

پنجگور(نیوز رپورٹر) حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد نے چیدگی کے عبدالغنی حاجی لشکری اور دیگر کے ہمراہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیدگی زیرو پوائنٹ سے آنے جانے والے مسافروں کو ریلیف دلانے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد کے دونوں اطراف رہائش پذیر خاندانوں کی آپس میں رشتہ داریاں ہیں بھائی اسطرف تو بہن دوسری طرف آباد ہے جب کسی فوتگی یا شادی بیاہ ہو تو لوگوں کو ایک دوسرے کے ہاں آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ موجودہ ضلعی انتظامیہ نے راہداری کا جو شرط عائد کیا ہے وہ ایک تکلیف دہ عمل ہے ظاہر ہے کسی ایمرجنسی میں راہداری کا حصول ناممکن ہوتا ہے اگرآفیسر اسٹیشن پر موجود ہوتا ہے تو چھٹیاں آڑے آجاتی ہیں تو کھبی کھبار آفیسر کے پھیچے بھاگتے بھاگتے کئی دن لگ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو پاکستانی ایران سے چیدگی زیرو پوائنٹ سے پنجگور آنا چاہتے ہیں تو ان سے ضمانت مانگی جاتی ہے جبکہ انکے پاس اوریجنل شناختی کارڈ موجود ہوتا ہے ملک کے ایک شہری کو انکے اپنے گھر نہ آنے دینا کہاں کا قائدہ اور قانون ہے سیکورٹی ادارے جان بوجھ کر مسافروں کے لیے مسلہ کھڑا کررہے ہیں بعض اوقات ڈپٹی کمشنر کے احکامات ماننے سے بھی انکاری ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کے رویے سے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ضلعی انتظامیہ چیدگی زیرو پوائنٹ سے آنے جانے والے مسافروں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر راہداری والے سسٹم پر نظر ثانی کرے اور عوام کو مذید ریلیف دینے کے لیے شناختی کارڈ کی بنیاد پر آنے جانے کی اجازت دے تاکہ سرحد کے دونوں اطراف رہائش پذیر خاندان اور پنجگور سے تعلق رکھنے والے دوسرے مسافر اپنے رشتہ داروں کی خوشی غمی کے مواقعوں میں شامل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم کے تحت عوام کا عزت نفس مجروح ہونے کے ساتھ انہیں کئی دن بے سروسامانی کے عالم میں بارڈر پر گزرنا پڑتا ہے مسافروں میں خواتیں بچے بوڑھے بیمار بھی ہوتے ہیں زیرو پوائنٹ پر نا پانی کا مناسب بندوبست ہے اور نا سردی سے بچنے کے لیے کوئی ذریعہ موجود ہے ان حالات میں اپنے ملک کے شہریوں کو اذیت دینا قابل مذمت ہے ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں نے رویہ نہ بدلا اور پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو ہم مجبورا ایف سی کیمپ کے سامنے دھرنا دینگے کیونکہ اب ہم عاجز آچکے ہیں روز روز کے مطالبات کے باوجود اس اہم مسلے کو نظرانداز کیا جارہا ہے