پنجگور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن پنجگور کے تحت مسلم لیگ کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا سالگرہ منایا گیا مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر نے پارٹی کے ضلعی سکریٹریٹ میں دیگر کارکنوں کے
پنجگور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن پنجگور کے تحت مسلم لیگ کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا سالگرہ منایا گیا مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر نے پارٹی کے ضلعی سکریٹریٹ میں دیگر کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور پارٹی کے قائد کی درازی عمر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا سالگرہ کے موقعے پر پارٹی کے کارکنوں نے دوردراز سے شرکت کرکے پارٹی قائد سے اظہار عقیدت کیا سالگرہ کے موقعے پر مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر ضلعی صدر یاسر بلوچ صوبائی کونسل کے رکن عبدالمالک جنرل سکریٹری حسیب جاوید شاجی محمد انور ادیب فتح عبیداللہ، قاضی رضا ،عبدالقدوس سناڑی اور دیگر سنئیر رہنما موجود تھے ڈویژنل صدر اشرف ساگر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نوازشریف ایک عظیم قومی رہنما ہیں جو ملک کی یکجہتی کی علامت ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک مشکل حالات کا شکار رہی تو میاں محمد نوازشریف وہ واحد شخصیت تھے جس نے ملک کو بھنور سے نکال کر اسے ترقی وخوشحالی کی طرف لے کرگیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکن اپنے قائد سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور انکی درازی عمر کے لیے دعاگو ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے تبدیلی کے نعرے کی آڑ میں ملک کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور ملک مالیاتی اداروں کی چنگل میں جاکر پھنس گیا مگر میاں محمد نوازشریف نے حکمت اور تدبر سے کام لے کر ایک بار پھر ملک کی نہیا کو پار لگایا اور ملکی معیشت کو سہارا دیا جس سے آج پاکستان ہر طرح کے خطرات سے باہر نکل چکا ہے