October 24, 2026

قصور ٹریفک پولیس قصور کی شہر قصور میں تگڑی دیہاڑیاں،ناجائز چالان کرکے سرکاری اکاؤنٹ کی بجائے پرائیویٹ اکاؤنٹ میں پیسے لئے جانے لگے،آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

20241225_174219

قصور
ٹریفک پولیس قصور کی شہر قصور میں تگڑی دیہاڑیاں،ناجائز چالان کرکے سرکاری اکاؤنٹ کی بجائے پرائیویٹ اکاؤنٹ میں پیسے لئے جانے لگے،آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں ٹریفک پولیس قصور نے تگڑی دیہاڑیاں لگانی شروع کر دی ہیں اور چالانوں کی سرکاری فیس خود ہی لے کر بغیر کوئی وصولی رسید دیئے دیہاڑیاں لگائی جا رہی ہیں اور سرکاری فیس کی وصولی کی رسید مانگنے پر کوئی جواب نہیں دیا جاتا
آج بروز جمعرات مورخہ 26/12/24 بوقت 2 بجے دن مقامی صحافی غنی محمود قصوری کے کزن حاجی قاسم نثار بھٹی اپنی موٹر سائیکل نمبری ACX 7218 میزان بینک بلہے شاہ روڈ قصور کے باہر درجنوں موٹر سائیکلوں کے درمیان پارک کرکے بینک گئے تو پیچھے سے ٹریفک قصور پولیس کے لفٹر نے دو تین موٹر سائیکلیں اٹھائیں اور پرانا لاڑی اڈا والی چوکی میں بند کر دیں
جس پر شہری چوکی گیا تو اسے 2000 روپیہ کا چالان تھما دیا گیا اور کہا کہ چالان کے پیسے ہمیں دیں وگرنہ موٹر سائیکل نہیں ملے گی
شہری نے کہا کہ اگر آپ نے نو پارکنگ کا بورڈ لگایا ہوتا تو ہم کھڑی ہی نا کرتے حالانکہ وہاں کم و بیش چالیس موٹر سائیکلیں کھڑی ہیں
اس پر پولیس اہلکاروں نے کہا کہ آپ کا چالان کٹ گیا ہے یہ بھرنا ہی ہو گا
شہری نے چالان جمع کروانے کیلئے بینک اکاؤنٹ کا مطالبہ کیا جس پر اہلکاروں نے کہا کہ یہ پیسے آپ کو ہمیں دینے ہونگے
شہری کے پیسے دینے پر اہلکاروں نے اپنے موبائل سے جمیل نامی شحض کے اکاؤنٹ میں پیسے بیجھے گئے اور کسی قسم کی کوئی بھی چالان فیس جمع کروانے کی پرچی نہیں دی جس پر شہری میں سخت تشویش ہے کہ سرکاری فیس ایک پرائیویٹ اکاؤنٹ میں کیوں اور وصولی کی رسید کیوں نہیں
شہری نے اپنے موبائل سے چالان جمع کرتے پولیس اہلکاروں کو فیس جمع کرنے والے اکاؤنٹ کی تصویر اتارنے کیلئے کہا تو اہلکاروں نے منع کر دیا اور کہا کہ یہی طریقہ ہے اور گالم گلوچ شروع کر دی
شہریوں نے موجودہ طریقہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور ڈی پی او قصور،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات