October 28, 2026

کوئٹہ میں کم عمری کی شادی سے متعلق مختصر دورانیےکی فلم کی رونمائی تقریب سرینا ہوٹل میں یو این ایف پی اے کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔

IMG-20241224-WA0323

کوئٹہ میں کم عمری کی شادی سے متعلق مختصر دورانیےکی فلم کی رونمائی تقریب سرینا ہوٹل میں یو این ایف پی اے کے زیر اہتمام منعقد کی گئی۔

تقریب میں ملکی نمائندہ یو این ایف پی اے پاکستان ڈاکٹر لوئے شبانے ، آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری ، سیکرٹری صحت مجیب الرحمن ، سیکرٹری پاپولیشن عبداللہ خان ، صوباٸی سربراہ یو این ایف پی اے بلوچستان سعدیہ عطا۶ ، ٹیکنیکل اسپیشلسٹ یو این ایف پی اے ڈاکٹر سرمد سعید خان ، یو این ایف پی اے اسلام آباد کے نماٸندگان اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے خواتین و مرد حضرات نے شرکت کی۔

ملکی نمائندہ یو این ایف پی اے پاکستان ڈاکٹر لوئے شبانے نے ہر لڑکی کے صحت مند ، بااختیار زندگی کے حق کے تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

یو این ایف پی اے کی فلم ‘سلمیٰ میں پاکستان میں کم عمری کی شادی کے خاتمے کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔ملکی نمائندہ یو این ایف پی اے پاکستان ڈاکٹر لوئے شبانے

کم عمری کی شادی صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے بلکہ یہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔میڈیا کی طاقت کے ذریعے ہم کم عمری کی شادی کے خلاف لاتعداد لڑکیوں کی آوازوں کو بڑھاتے ہیں اور ایک ایسے مستقبل کی وکالت کرتے ہیں جہاں وہ ترقی کر سکیں۔ملکی نمائندہ یو این ایف پی اے پاکستان ڈاکٹر لوئے شبانے

کم عمری کی شادی کے اثرات اور اس کے خاتمے کے لیے مختلف پہلوؤں پر ایک ماہرین نے پینل ڈسکشن بھی کیا گیا۔

کم عمری کی شادی کے خلاف معاشرتی آگاہی ضروری ہے،بچیوں کی کم عمری میں شادی کرکے اسکے تعلیم جیسے حقوق چھین لیے جاتے ہیں۔آٸی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری

شعور کے فقدان کی وجہ سے کم عمری کی شادی میں اضافہ ہو رہا۔

معاشرے میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہیں کہ کم عمر میں بچیوں کی شادی نہ کریں۔کم عمری کی شادی کے خلاف قانونی اقدامات ضروری ہیں۔آٸی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری

کم عمری کی شادی نہ صرف بچیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے سنگین خطرات کا سبب بنتی ہے، بلکہ یہ معاشرتی رویوں اور روایات کی عکاسی بھی کرتی ہے،سیکرٹری صحت مجیب الرحمن

کم عمری میں لڑکیاں بچوں کی پیدائش کے دوران صحت کی پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتی ہیں۔سیکرٹری صحت مجیب الرحمن

کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے قانونی ، طبی اور سماجی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہیں،سیکرٹری صحت مجیب الرحمن