*صف کے مسائل* منگل 24 دسمبر 2024 انجنیئر نذیر ملک سرگودھا مسئلہ نمبر 103
*صف کے مسائل*
منگل 24 دسمبر 2024
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 103
*تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے امام کو صف سیدھی کرنے اور ساتھ مل کر کھڑے ہونے کی ہدایت کرنی چاہیے۔*
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں۔” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر تحریمہ کہنے سے قبل ہماری طرف چہرہ مبارک کر کے کھڑے ہو جاتے اور فرماتے “جڑ کر اور سیدھے کھڑے ہو جاؤ”۔ (اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔)
مسئلہ نمبر 104
*سف سیدھی کیے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے*
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” اپنی صفوں کو سیدھا کیا کرو کیونکہ صفوں کی درستگی نماز کی تکمیل کا حصہ ہے۔”( اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے ۔)
مسئلہ نمبر 105
*دین کا علم رکھنے والے اور سمجھدار لوگ امام کے پیچھے پہلی صف میں کھڑے ہو نے چاہئیں۔*
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” تم میں سے سمجھدار اور عقل مند لوگ میرے قریب کھڑے ہوں۔ پھر وہ لوگ جو ان سے علم اور سمجھ میں کم ہوں پھر وہ جو ان سے کم ہوں اور پھر وہ جو ان سے کم ہوں۔
( اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔)
مسئلہ 106
*پہلی صف کی فضیلت۔*
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “اگر لوگوں کا اذان اور پہلی صف کا ثواب معلوم ہو جائے تو اس کے لیے ضرور قرعہ ڈالیں۔
مسئلہ نمبر 107
*اگر اول وقت میں نماز پڑھنے کی فضیلت معلوم ہو جائے تو ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کریں
*اگر عشاء اور فجر کی فضیلت جان لیں تو اس میں ضرور آئیں خواہ گھٹنوں کے بل ہی آنا پڑے۔*
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
مسئلہ 108
*پہلی صف مکمل کرنے کے بعد دوسری صف میں کھڑا ہونا چاہیے۔*
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پہلے اگلی صف پوری کرو پھر اس کے بعد دوسری صف اگر کوئی کمی ہو تو آخری صف میں ہونی چاہیے۔ (اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔)
مسئلہ نمبر 109
*اگر پہلی صف میں جگہ ہو تو پچھلی صف میں اکیلے آدمی کی نماز نہیں ہوتی۔*
حضرت وابصہ بن معبد رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ نماز دوبارہ پڑھو۔(اسے احمد ترمزی اور ابو داؤد نے روایت کیا )
*وضاحت اگر اگلی صف میں جگہ نہ ہو تو پچھلی صف میں اکیلے کھڑے ہونا درست ہے*
مسئلہ نمبر 110
*پچھلی صف میں تنہا کھڑے ہونے کی وجہ سے اگلی صف سے آدمی پیچھے کھینچنا صحیح حدیث سے ثابت نہیں*
مسئلہ نمبر 111
*ستونوں کے درمیان صف بنانا ناپسندیدہ ہے۔*
حضرت معاویہ بن قرہ رضی اللہ تعالی عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ” ہمیں عہد رسالت میں ستونوں کے درمیان صف بنانے سے روکا جاتا اور وہاں سے ہٹا دیا جاتا۔( اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔)
مسئلہ نمبر 112
*عورت تنہا صف میں کھڑی ہو سکتی ہے۔*
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ میں اور ایک یتیم بچے نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اپنے گھر میں نماز پڑھی میری والدہ ام سلیم رضی اللہ تعالی عنہا ہم سب کے پیچھے تھیں۔(اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)
*نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صف سیدھی کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔*
مسئلہ نمبر 113
*صف میں کندھے کے ساتھ کندھا اور قدم کے ساتھ قدم ملانا چاہیے۔*
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “اپنی صف سیدھی کرو، میں تمہیں اپنی پشت سے دیکھتا ہوں۔” چنانچہ ہم میں سے ہر آدمی اپنا کندھا ساتھ والے نمازی کے کندھے سے اور قدم اس کے قدم سے ملا کر کھڑا ہوتا تھا۔ ( اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔)
*وضاحت*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی پشت سے دیکھنا معجزہ تھا۔
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور صحابہ اکرام کے طریقے پر اہتمام کے ساتھ نماز با جماعت ادا کرنے کی توفیق عطا فرما۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333