October 27, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈاکٹر سارہ ڈائریکٹر یونیسف پنجاب نے وائٹل گروپ ہارون آباد کے روح رواں اور علاقہ میں خدمت کے وژن کی روشن عملی مثال حاجی محمد سعید سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے وژن اور مشن کے

20241223_221253

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈاکٹر سارہ ڈائریکٹر یونیسف پنجاب نے وائٹل گروپ ہارون آباد کے روح رواں اور علاقہ میں خدمت کے وژن کی روشن عملی مثال حاجی محمد سعید سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے وژن اور مشن کے تابندہ اور منفرد پراجیکٹس کا بھی وزٹ کیا .ڈاکٹر سارہ کو مریضوں کے لیے فری ادویات ،ڈائلسز پروگرام اور عمارت ،وائٹل فری دسترخوان ،عیدگاہ اور جنازہ گاہ جناح سٹیڈیم ،فری یونیفارم پروگرام برائے طلباء طالبات سمیت دیگر خدمت انسانی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی گئی جنہیں سراہتے ہوئے ڈاکٹر سارہ نے اظہارِ تحسین و تکریم کیا .ڈاکٹر سارہ نے حاجی محمد سعید کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں یونیسف کے پروجکٹ نرسری چلڈرن وارڈ کی تعمیری کام کا معائنہ کیا.ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا،ڈاکٹر محمد عامر رضا ،سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک محمد ریاض خلجی،ڈاکٹر کاشف اور طاہر توگیروی بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور متعلقہ امور پر تجاویز اور خدمت خلق کے پراجیکٹس کی اہمیت اور افادیت اجاگر کی .