October 28, 2026

عمران نیازی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا ترسیلات زر روکنے کی مہم کا اعلان ملک دشمنی ہے، کیپٹن عاصم ملک،

IMG-20241222-WA0097

عمران نیازی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا ترسیلات زر روکنے کی مہم کا اعلان ملک دشمنی ہے، کیپٹن عاصم ملک،
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بیرون ممالک سے ترسیلات زر کو روکنے کی مہم شروع کرنے کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہ سراسر ملک دشمنی اور پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے۔ ان کے بیان سے یہ بھی واضح ہو رہا ہے کہ نہ صرف پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے بلکہ بیرون ممالک سے اوورسیز پاکستانی بہت زیادہ تعداد میں زر مبادلہ بھیج رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے بلکہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے قرضے اتارنے میں بھی اسانی پیدا ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی ہمشیرہ کا یہ بیان ملک دشمنی کے مترادف ہے کیونکہ پاکستان کو اس وقت اندرون اور بیرون ملک سے سرمایہ کی اشد ضرورت ہے جبکہ بیرون ممالک میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی اس وقت بہت زیادہ تعداد میں رقوم پاکستان بھیج رہے ہیں جس سے ملک کی معیشت سنبھل رہی ہےاور یہ صورتحال عمران نیازی اور پی ٹی آئی سمیت دیگر کئی ملک دشمنوں کو بہت زیادہ کھٹک رہی ہے لیکن میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ اوورسیز پاکستانی علیمہ خان کے اس ملک دشمن بیان کے ردعمل میں اب پہلے سے بڑھ کر اپنی رقوم پاکستان بھیجیں گے کیونکہ اوورسیز پاکستانی بڑے محب وطن اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے فکرمند رہنے والے لوگ ہیں، انشاءاللہ پی ٹی آئی کے ماضی کی دیگر فتنہ و فساد کی نام نہاد تحریکوں کی طرح یہ تحریک بھی ناکام ہوگی اور انکی پاکستان کے خلاف ہر سازش اپنی موت آپ مرے گی