October 28, 2026

*القادری ہوٹل کے منیجر عبدالحمید کے مبینہ اغواء کے خلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی، انجمن تاجران اور ہوٹلز ایسوسی ایشن کی جانب سے انتظامیہ کو ایک گھنٹہ کا الٹی میٹم۔ اگر ایک گھنٹہ کے اندر اندر مغوی بازیاب نہیں ہوتا تو سخت لائحہ عمل دیاجائے گا۔*

IMG-20241222-WA0023

تفصیلات کے مطابق نماز عشاء کے وقت القادری ہوٹل کے منیجر کو مسلح افراد نے ویگو گاڈی میں اغواء کرکے لئے گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ بشیراحمد جتک، انجمن تاجران کے صدرحافظ حمیداللہ مینگل، میرسعیداحمد مینگل سمیت ہوٹلز اونرز بڑی تعداد میں قادری ہوٹل پہنچ گئے۔ باہمی صلاح و مشورہ کے بعد آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی جانب سے مغوی کو بازیاب کرانے کےلیے ایک گھنٹہ کا الٹی میٹم دیدیا گیا۔ س دوران اگر مغوی بازیاب نہیں ہوتا تو قومی شاہراہ بلاک سمیت سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیاگیا۔ جبکہ دوسری جانب ڈی ایس پی پولیس محمدجان ساسولی، ایس ایچ او سٹی بہاول خان پندرانی، سی آئی اے انچارج عبداللہ پندرانی، مقبول احمد موسیانی بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔۔