October 28, 2026

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ یونیورسٹی میں نامور شعراء کے ساتھ شام سُخن کا انعقاد

IMG-20241221-WA0375

اوکاڑہ،،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ یونیورسٹی میں نامور شعراء کے ساتھ شام سُخن کا انعقاد

اوکاڑہ یونیورسٹی میں نئے نعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین کے اعزاز میں ملک کے نامور شعراء کو بُلا کر ایک شاندرا محفل مشاعرہ، ‘شام سُخن’ کا اہتمام کیا گیا۔
اس بزم میں نوید صادق، احمد سعید، احمد ساقی، مسعود احمد، فہد احمد سوز، سلیم ساگر، ڈاکٹر شاہد اشرف، ڈاکٹر فخر عباس، ڈاکٹر نعیم اللہ انمول، ڈاکٹر تیمور حسن، فیضان ہاشمی، شاہد مرزا اور ارسلان احمد سمیت دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔ شام سخن کی میزبانی کے فرائض شعبہ انٹرنیشنل ریلشنز کی سربراہ ڈاکٹڑ فاخرہ شاہد نے سر انجام دیے۔
شام سُخن میں یونیورسٹی کے اساتذہ، انتظامی افسران اور طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ محفل کے آغاز میں وائس چانسلر پروفیسر سجاد مبین نے جامعہ اوکاڑہ کے تدریسی و انتظامی امور میں الجھے اساتذہ اور اسٹاف اور اس کے ساتھ ساتھ امتحانات سے فارغ ہونے والے طلباء کےلیے مشاعرے کے اہتمام کو خوش آئند قرار دیا اور اس طرح کی سرگرمیاں باقاعدگی سے کروانے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے شام سُخن میں شرکت کرنے کےلیے ملک بھر سے آنے والے شعراء کا شکریہ ادا کیا۔
محفل مشاعرہ کے انتظامات شعبہ تعلقات عامہ نے کیے۔ اس میں شعبہ ایجوکیشن کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز، سیکیورٹی آفس، فنانس آفس، ٹرانسپورٹ آفس اور دیگر نے معاونت فراہم کی۔