October 28, 2026

سکھر(ڈسٹرکٹ رپوٹرر۔۔۔ اشفاق کھوسو دعا ان لاین نیوز )نائب صدر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز و صدر صرافہ ایسوسی ایشن سکھر حاجی محمد جاویدمیمن، چیئرمین آل سندھ جیمز اینڈ جیولرز و سینئر نائب صدر صرافہ ایشن سکھر حاجی غلام شبیر

IMG-20241221-WA0282

سکھر(ڈسٹرکٹ رپوٹرر۔۔۔
اشفاق کھوسو دعا ان لاین نیوز )نائب صدر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز و صدر صرافہ ایسوسی ایشن سکھر حاجی محمد جاویدمیمن، چیئرمین آل سندھ جیمز اینڈ جیولرز و سینئر نائب صدر صرافہ ایشن سکھر حاجی غلام شبیر بھٹو کی جانب سے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر الحاج ہارون رشید چاند کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے سینئر اراکین عمران اللہ، محمد عرفان، سعید احمد، محمد راشد صدیقی، عتیق اللہ سومرو، محمد شکیل بندھانی، محمد اکرم، کیلاش، فیاض خان، قیصر، عدنان سلطان، محمد یونس، محمد ساجد، محمد شہزاد، خوشی محمد، محمد آصف، نوید کھوکھر، اشفاق، محمد رفیق، رمیش لال رمو، محمد راشد، منظور کھوکھر، رانا سلیم، محمد ندیم، سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرجامع بھٹہ مسجد صرافہ بازار کے خطیب مولانا عبدالحکیم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کرائی۔ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن، حاجی غلام شبیر بھٹو کا کہنا تھا کہ بابائے گولڈ الحاج ہارون رشید چاند کے انتقال پر جو دلی دکھ اور صدمہ پہنچا ہے وہ لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ حاجی ہارون رشید چاند نے ملک بھر کے جیولرز کیلئے جو خدمات پیش کی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ان کی پیش کردہ خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ مرحوم نے اپنی تمام تر زندگی جیولرز اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے وقف کر رکھی تھی، ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات تاریخ کا حصہ ہیں جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے مرحوم نے ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کیا اپنی تمام تر صلاحیتیں تاجروں کو یکجا کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کی، ان کی تاجروں کےلئے پیش کردہ خدمات کو تادم مرگ یاد رکھا جائے گا۔ دعاگو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ (آمین)۔