تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال nicu میں انکیوبیٹر کی کمی۔ انتہائی نگہداشت کےلئے آئے نومولود بچے دیگرشہروں کےہسپتال ریفرہونے لگے .
تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال nicu میں انکیوبیٹر کی کمی۔ انتہائی نگہداشت کےلئے آئے نومولود بچے دیگرشہروں کےہسپتال ریفرہونے لگے .
میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کےمطابق تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی کے شعبہ چلڈرن وارڈ nicu میں بے بی انکیوبیٹر کی کمی ہے۔ جبکہ انتہائی نگہداشت کےلئے آنے والے نومولود مریض بچوں کی کثیرتعداد علاج کی سہولت کےلئے ہسپتال آتی ہے ۔جس کےلئے دستیاب فعال انکیوبیٹرکی تعداد صرف 2 ہے۔ جوکہ لاکھوں شہریوں اورایمرجنسی کی صورت میں قریبی علاقوں سے آنیوالوں کی ضرورت کیلئے ناکافی ہیں۔ انکیوبیٹر میں جگہ ناہونے کےباعث علیل بچوں کو دوسرے شہر کےہسپتال ریفرکیاجاتاہے۔ سائلین نے منتخب نمائندوں، سی ای او ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے تحصیل ہسپتال میلسی میں بے بی انکیوبیٹر کی تعداد بڑھانے کامطالبہ کیاہے.