October 28, 2026

*آذان اور اقامت کے مسائل* ہفتہ 21 دسمبر 2024 انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

20241220_080819

*آذان اور اقامت کے مسائل*

ہفتہ 21 دسمبر 2024
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر 81
*اذان سے پہلے درود پڑنا سنت سے ثابت نہیں*

مسئلہ نمبر 82
*دوہری آذان کے ساتھ دوہری اقامت کہنا مسنون ہے*

مسئلہ نمبر 83
اکہری آذان کے ساتھ دوہری اقامت کہنا غیر مسنون ہے

حضرت ابو محذورہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ خود رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم نے مجھے آذان سیکھائی۔
فرمایا ابو محذورہ کہہ
اللہ اکبر چار مرتبہ
اشھد ان لا الہ الا اللہ دو مرتبہ
اشھد ان محمد”ا رسول اللہ دو مرتبہ
پھر دوبارہ کہہ اشھد ان لا الہ الا اللہ دو مرتبہ
اشھد ان محمد”ا رسول اللہ دو مرتبہ
حئی علی الصلاۃ دو مرتبہ
حئی علی الفلاح دو مرتبہ
اللہ اکبر دو مرتبہ
لا الہ الا اللہ ایک مرتبہ
اسے ابو داود نے روایت کیا

وضاحت:
مندرجہ بالا کلمات دوہری اذان کے ہیں جو 19 بنتے ہیں
اکہری اذان میں
اشھد ان لا الہ الا اللہ
اشھد ان محمد”ا رسول اللہ کا اعادہ نہیں
لہذا اکہری اذان کے 15 کلمات ہیں
(صحيح سنن ابی داود، للالبانی جز اول حدیث رقم 475)

حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم نے انہیں آذان سیکھائی جس میں 19 کلمات تھے اور اقامت سکھائی جس میں 17 کلمات تھے (احمد،ترمذی،ابو داود، نسائی، دارمی اور ابن ماجہ)

وضاحت:
دوہری اذان کے ساتھ دوہری اقامت سکھائی جس کے 17 کلمات یہ ہیں
اللہ اکبر چار مرتبہ
اشھد ان لا الہ الا اللہ دو مرتبہ
اشھد ان محمد”ا رسول اللہ دو مرتبہ
حئی علی الصلاۃ دو مرتبہ
حئی علی الفلاح دو مرتبہ
قدقامت الصلاۃ دو مرتبہ
اللہ اکبر دو مرتبہ
لا الہ الا اللہ ایک مرتبہ۔

حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اذان کے کلمے دوہرے ہوتے تھے جب کہ اقامت کے کلمات قدوقامت الصلاۃ کے کلمات کے علاوہ اکہرے ہوتے تھے(ابوداود نسائی، دارمی)

وضاحت:
اکہری اقامت کے کلمات گیارہ ہیں جو یہ ہیں
اللہ اکبر دو مرتبہ
اشھد ان لا الہ الا اللہ ایک مرتبہ
اشھد ان محمد”ا رسول اللہ ایک مرتبہ
حئی علی الصلاۃ ایک مرتبہ
حئی الفلاح ایک مرتبہ
قدقامت الصلاہ دو مرتبہ
اللہ اکبر دو مرتبہ
لا الا الہ الا اللہ ایک مرتبہ

*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں وقت پر نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرماء

یا اللہ سب مسلمانوں کو نمازی بنا۔
آمین یا رب العالمین

احقر الناس
انجنیئر نذیر ملک سرگودھا

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333