سوال: کیا پاکستان کے تمام موجود میزائلز کو انڈیا اور اسرائیل کامیابی سے انٹرسیپٹ کر سکتے ہیں۔ جو کہا جاتا ہے
سوال: کیا پاکستان کے تمام موجود میزائلز کو انڈیا اور اسرائیل کامیابی سے انٹرسیپٹ کر سکتے ہیں۔ جو کہا جاتا ہے کہ ابابیل یا شاہین دشمن کے دفاعی نظام کو کامیابی سے چکمہ دے کر ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کیا واقعی سو فیصد اتنے ہی ایڈوانس ہیں۔
الجواب: جہاں تک میزائل روکنے کا سوال ہے تو آپ کو بنیادی اصول بتا دیتا ہوں۔ اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا۔ سب سے زیادہ آسانی سے کروز میزائل روکے جا سکتے ہیں۔ یوکرین سے ایسی کافی ویڈیوز نکلی ہیں جن میں پیدل فوجی مین پیڈز سے کروز میزائل گرا دیتے ہیں۔
اس کے بعد بیلسٹک میزائل آتے ہیں۔ انہیں روکنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے۔ اس کی مثال ایران کا اسرائیل پر پچھلا حملہ تھا۔ امریکہ اسرائیل اور اردن مل کر بھی بیلسٹک میزائل نہیں روک سکے اور کافی زیادہ امپیکٹس ہوئے تھے۔
اس کے بعد ہائپر سونک اور ICBM آتے ہیں۔ انہیں روکنا تقریباً ناممکن ہے۔ اگرچہ ایسے طریقے ایجاد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو ان میزائلوں کو روک سکیں لیکن انہیں پرفیکشن تک پہنچنے میں ابھی کافی ٹائم لگے گا اور جب تک یہ اس سٹیج تک پہنچیں گے تب تک ہائپر سونک میزائلوں میں مزید جدت آ چکی ہوگی۔ تو یہ ہمیشہ ایک سٹیپ آگے ہی رہیں گے۔
ابابیل اس لئے دشمن کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں کوئی ایک وار ہیڈ نہیں ہوتا۔ یہ اوپر جا کر مزید وار ہیڈز میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ تو کس کس کو روکیں گے