October 28, 2026

ہارون آباد بہا ولنگر ( نمائندگان )ضلعی پولیس نے کرسمس کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا،ضلع بھر میں 14چرچیز میں مسیحی برادری کرسمس ڈے کے29پروگرامز منائیں گے۔اس موقع پر700سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔

20241219_190759

ہارون آباد بہا ولنگر ( نمائندگان )ضلعی پولیس نے کرسمس کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا،ضلع بھر میں 14چرچیز میں مسیحی برادری کرسمس ڈے کے29پروگرامز منائیں گے۔اس موقع پر700سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنصیب اللہ خان کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے کرسمس کا تفصیلی سیکورٹی پلان جاری کردیا۔ضلع بھر میں 14چرچیز میں کرسمس ڈے کے 29 پروگرامز منائے جائیں گے اس موقع پر700سے زائد پولیس اہلکاران اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔ڈی پی او بہاولنگر نے کہا کہ مسیحی برادری نے ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے مکمل مذہبی آزادی فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے پاکستان کے تمام شہریوں کو برابر کے حقوق میسر ہیں۔ ایس ایچ ا وزضلع ہذا موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمان کو اس حساس ڈیوٹی کی اہمیت سے اگاہ کریں تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی سے بخوبی اور احسن طریقے سے عہدہ براں ہو سکیں۔ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کی حدود کے اندر تمام ہوٹل،ریسٹورنٹ،گیسٹ ہاوسزاورایسے مقامات جہاں بیرونی مقامات سے آکر لوگ سکونت پذیر ہوسکیں ان کی خوب باریک بینی سے جانچ پڑتال کی جائے۔سفید پارچات میں ملبوس پولیس ملازمان پرائیویٹ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں میں گشت کریں گے۔سپشل برانچ،سول ڈیفنس،واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیکٹیٹرزکے ذریعے چرچ اور گرجا گھروں کی سویپنگ کریں گے۔اس کے علاوہ مقام ِپروگرام کے داخلی اور خارجی راستوں بذریعہ خاردار تار / برئیرزوغیرہ سے بلاک کیا جائے گااور ایک ہی داخلی راستہ رکھا جائے گا۔ڈی پی او بہاولنگر نے مزید کہا کہ مسیحی برادری ہمارے شہری ہیں ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔علماء کرام اور پادری صاحبان امن وامان اور بھائی چارے کی فضاقائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اسلام ہمیں روداری کا درس دیتا ہے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔فرقہ واریت پھیلانے والے تخریب کار اور دہشت گرد عناصر کے خاتمہ کے لیے میڈیا،مذہبی رہنماوں سمیت عوام کا تعاون درکار ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک ضلع ہذا میں ٹریفک کے نظام کو موثر بنانے کے لیے اور بازاروں میں رش ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو کنٹرول کریں گے تاکہ عوام کو ٹریفک کے مسائل سے دوچار نہ ہونا پڑئے۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے اردگرد مشکوک شخص اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔ایمرجنسی کی صورت میں 15اور ((063-9240063-64پولیس کنٹرول روم پر فوری اطلاع دیں۔