October 28, 2026
20241219_190759

*آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*

*19 دسمبر 2024 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں*

*وش بلوچستان نیوز اپڈیٹ خضدار*

🔴 (1) بہت ہوگیا، اب دنیا کو غزہ کے بے گناہ لوگوں کی آوازوں کو سننا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف کا مصر میں ڈی-ایٹ سمٹ اجلاس سے خطاب

🔴 (2) آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی سمیت 2027 تک پاک بھارت میچز ہائبرڈ ماڈل پر کرانے کا اعلان

🔴 (3) 2027 تک پاکستان کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائے گا، تمام میچز نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے، آئی سی سی

🔴 (4) دوسرا ان ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 330 رنز کا ہدف، پاکستان کی ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

🔴 (5) جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈاپور، شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد

🔴 (6) مجھے بھی سنا جائے، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود کا اپنی پارٹی سے مطالبہ

🔴 (7) ملک سے 50 فیصد کرپشن ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، خواجہ آصف

🔴 (8) جس کو مذاکرات کرنے ہیں کریں، ہم کسی کے پاس نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب

🔴 (9) مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے، حکومت پہل کرے گی: شبلی فراز

🔴 (10) 26 نومبر کے 200 لاپتہ لوگوں میں سے اب صرف 54 رہ گئے، علی امین گنڈاپور، اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، وزیراعلیٰ کو 21 دسمبر تک مذاکرات کے آغاز کی امید

🔴 (11) پنجاب کابینہ نے پاراچنار کیلئے ادویات اور دیگر امدادی سامان بھیجنے کی منظوری دے دی

🔴 (12) پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، مصیبت اور مشکل میں انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

🔴 (13) پنجاب حکومت کو پارا چنار کے بجائے یونان کشتی حادثے کی اموات پر فکر مند ہونا چاہیے، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم

🔴 (14) کرم میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیراعلیٰ کے پی نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

🔴 (15) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کرم کے عوام کو رعایتی نرخ پر گندم کی فراہمی کا فیصلہ

🔴 (16) سندھ حکومت کا بنیظیر کی 17ویں برسی پر 27 دسمبر بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

🔴 (17) ملک بھر میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم کے ذریعے رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 17 ہزار 738 ہے، زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 520 ہے۔ سینیٹ میں تفصیلات پیش

🔴 (18) پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج میں زخمی ہونے والا ایک اور رینجرز اہلکار دم توڑ گیا، شہید اہلکاروں کی تعداد 4 ہو گئی

🔴 (19) ایوان کے احتجاج اور ڈپٹی اسپیکر کی تنبیہ کے باوجود وزرا غائب، پیپلزپارٹی کا واک آؤٹ

🔴 (20) کراچی: منگھو پیر ناردرن بائی پاس پر کار اور ٹرک میں تصادم، دو افراد جاں بحق

🔴 (21) کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے

🔴 (22) کراچی: ایم اے جناح روڈ پر کثیرالمنزلہ عمارت رمپا پلازہ میں 2 ہفتوں بعد دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

🔴 (23) قاہرہ: وزیراعظم اور چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش ڈاکٹر یونس کے درمیان ملاقات، ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

🔴 (24) لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالت پیش کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

🔴 (25) پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیاں اب 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی اور اسکول 13 جنوری کو کھلیں گے، محکمہ تعلیم پنجاب

🔴 (26) عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ، سلمان احمد کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی

🔴 (27) دفاعی تجزیہ کاروں کی ٹی وی پروگرامز میں شرکت کیلئے آئی ایس پی آر سے اجازت کا نوٹی فکیشن معطل

🔴 (28) وزیرداخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، آئی پی پیز معاہدوں پر بریفنگ

🔴 (29) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار 795 پوائنٹس کی تاریخی مندی ریکارڈ

🔴 (30) فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 300 روپے پر آ گئی

🔴 (31) حکومت کا انٹرنیٹ کی بندش کے باوجود ضروری ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

🔴 (32) پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری نے پاکستانی اداروں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کردی

🔴 (33) ڈاکٹر شاہنواز ہلاکت کیس: سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

🔴 (34) کراچی کی 50 فیصد آبادی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

🔴 (35) پاکستان میں منکی پوکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کی تعداد 8 ہوگئی

🔴 (36) خیبرپختونخوا؛ بلدیاتی نمائندوں کا صوبائی حکومت کیخلاف دھرنا دینے کا اعلان

🔴 (37) افغانستان کی قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر اور ٹرک کا تصادم، 52 افراد جاں بحق

🔴 (38) جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل: سینیٹر ناصر بٹ سمیت دیگر ملزمان بری