میلسی بیو رو چیف ) سر کلر روڈ محلہ قاضی اقبال والی گلی کے رہائشی محمد ندیم نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے خلاف دلدار رضا نے ایک جھوٹی اور بے بنیاد
میلسی بیو رو چیف ) سر کلر روڈ محلہ قاضی اقبال والی گلی کے رہائشی محمد ندیم نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے خلاف دلدار رضا نے ایک جھوٹی اور بے بنیاد درخواست دے دی۔اس درخواست میں دلدار رضا نے موقف اپنایا کہ محمد ندیم جو کہ رضائیوں اور گدوں کا کاروبار کرتا ہے اس نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے لہذا محمد ندیم سے قبرستان کی زمین واگزار کروائی جائے۔جس پر میونسپل کمیٹی کے عملے نے محمد ندیم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سارا سامان اٹھا کر اپنے قبضے میں لے لیا جس سامان میں رضائی اور گدے شامل ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ندیم نے بتایا کہ میں مزدور آدمی ہوں اور روڈ پر بیٹھ کر رضائیاں سیتا ہوں شام کو رضائیاں اٹھا کر اندر رکھ لیتا ہوں میں نے قبرستان کی زمین پر کسی قسم کا قبضہ نہیں کیا ہوا کسی قسم کی تعمیر نہیں کی ہوئی اور نہ قبرستان کی زمین پر کوئی بوڈ وغیرہ لگایا ہوا ہے بلکہ میں نے کئی مرتبہ قبرستان کی زمین میں کوڑا کچرا اٹھوایا اور اپنی جیب سے پیسے لگا کر صفائی کروائی ہے۔پورا علاقہ اس بات کا گواہ ہے۔مزید انہوں نے بتایا کہ اس من گھڑت اور بے بنیاد درخواست کے پیچھے کہانی یہ ہے کہ ایک مرتبہ دلدار رضا نے مجھ سے کام کروایا جس کی مزدوری 500 روپے بنتی تھی دلدار رضا نے 500 روپے دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ میں آپ کو 300 روپے دوں گا میں نے 300 روپے لینے سے انکار کر دیا جس پر دلدار رضا نے اس بات کی رنجش کو دل میں برقرار رکھا اور میرے خلاف جھوٹی درخواست دے دی۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی مہر خلیل احمد سے مطالبہ ہے کہ میرے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد درخواست خارج کی جا? اور میرا سامان جو کہ میونسپل کمیٹی میلسی کے قبضے میں ہے واپس کیا جائے