78

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ بجلی گیس پٹرول اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ بجلی گیس پٹرول اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کررکھا ہے بجلی کے یونٹس کا سلیب ریٹ پر حکومت کا غیر منصفانہ طرز عمل ہے اور آئین و قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے حکومت کے ظلم و ستم دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں پاکستان کے عوام بے بس اور حکمران بے حس ہوچکے ہیں غریبوں کی بددعائیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور حکومت کو لے ڈوبیں گی وزیراعظم بجلی گیس پٹرول اور ایل پی جی کی قیمتیں کم کرنے کے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سینئر سٹیزن کونسل کے چیئرمین زاہد رفیق، پاکستان زندہ باد پیپلز آرگنائزیشن سکھر کے صدر حافظ ذیشان بندھانی، نفیس مغل، سلیم اعوان، سندھ مین پاور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے رہنما راشد خان، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے رہنما سید عبدالوحید حسین شاہ انجمن طلبائے اسلام سکھر ڈویژن کے رہنما سید عباس علی شاہ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مختلف تنظیموں کے رہنماﺅں نے مہنگائی کی ستائی عوام دکھیاری لوگوں کی رودات سنائی تو دل خون کے آنسو رونے لگا کہ غریبوں کے لیۓ کھانے پینے کے لالے پڑے ہیں اوپر سے بجلی و گیس کے بلوں نے بھوک افلاس غربت اور کسمپرسی کا مذاق بنا رکھا ہے جبکہ حکومت سیاست سیاست کھیل رہی ہے اقتدار کو طول دینے کےلئے وزیراعظم آئی ایم ایف کی ہر شرط ماننے کو تیار رہتے ہیں پورا ملک آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر چلایا جارہا ہے حکمران طبقہ اپنی مراعات میں اضافوں پر اضافہ کررہا ہے وفاقی کابینہ میں ضرورت سے زیادہ وزیروں کی شاہ خرچیاں قومی خزانے پر بوجھ ہیں صوبائی کابینہ میں ارکان روز بڑھائے جارہے ہیں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے ملک کو تباہ کردیا گیا ہے وزیراعظم کچھ احساس کریں بجلی گیس کے بل کم کریں مہنگائی کنٹرول کریں غریبوں کو جینے کا حق دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں