ٹوبہ ٹیک سنگھ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماسابق وفاقی وزیر میاں اسد الرحمن سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری عامر ندیم سدھو ایڈووکیٹ سے ملاقات کررہے ہیں، ورلڈہاکی چیمپئن رانا محمد شفیق خاںبھی موجودہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماسابق وفاقی وزیر میاں اسد الرحمن سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری عامر ندیم سدھو ایڈووکیٹ سے ملاقات کررہے ہیں، ورلڈہاکی چیمپئن رانا محمد شفیق خاںبھی موجودہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر میاں اسد الرحمن نے کہا ہے کہ امن عالم کے قیام کے لیے مسلم اُمہ کو عشق مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بنیاد پر متحد ہو کر جدوجہد کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے،اور پیغمبر امن و سلامتی کے اسوہ حسنہ کو اپنا کھویا ہوا وقار بحال کر سکتی ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہارسابق مشیر وزیر اعلی پنجاب و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری عامر ندیم سدھو ایڈووکیٹ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، ورلڈہاکی چیمپئن رانا محمد شفیق خاں،صدر مجلس مفاد عامہ عارف جانباز قاضی ، پیر صوفی ڈاکٹر محمد سلیم غازی چشتی نظامی، چوہدری عمران ندیم سدھو بھی موجود تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے قابل فخر ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیاا تمام پاکستانیوںکو دنیا کے سامنے رواداری اور امن عالم کے قیام کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے،جو امن عالم کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔