October 28, 2026

کھاد مافیا کسانوں کی جیبوں پر ڈاکے مار رہا ھے چوہدری اسامہ اظہر سیال

IMG-20241218-WA0210

کھاد مافیا کسانوں کی جیبوں پر ڈاکے مار رہا ھے چوہدری اسامہ اظہر سیال

کوئی بھی چیز حکومتی نرخوں پر میسر نہی صدر آواز پریس کلب جلالپور بھٹیاں

جلالپور بھٹیاں (شاھدکھرل) تفصیلات کے مطابق آواز پریس کلب جلالپور بھٹیاں کے صدر چوہدری اسامہ اظہر سیال نے کہا کہ کھاد مافیا کسانوں کی جیبوں پر ڈاکے مار رہا ھے جبکے پرائیس کنٹرول کمیٹیاں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں ضلع بھر میں کوئی بھی چیز حکومتی نرخوں پر میسر نہیں تحصیل بھر میں کھاد کی قیمتوں میں اضافہ اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے گروہ سر گرم ہیں جو کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ضلع بھر میں کوئی بھی چیز حکومتی نرخوں پر میسر نہیں آٹا چینی گھی دالیں عام آدمی کی پہنچ سے دور ھو گئی ھے غربت کی چکی میں پستا ھوا کسان خود کشیوں پر مجبور ہو چکا ھے مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب کسانوں کی فصل پک کر تیار ھو جاتی ھے تو اس کو سرکاری نرخ ناموں پر فروخت کرنے کے لئیے تو ہر ادارہ میدان میں ھوتا ھے پر کسان کو کھاد اور ضرویات زندگی کی دیگر چیزیں حکومتی نرخوں پر میسر کروانے کے لئیے کوئی بھی ادارہ حرکت میں کیوں نہی آتا آخر میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اسامہ اظہر سیال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ھے کہ کھاد مافیا کو لگام ڈالی جاے تاکہ غربت کی چکی میں پستا ھوا کسان بھی اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے