پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کھوئے کی ترسیل ناکام بنادی۔۔۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کھویا بردار گاڑی اور کھویا پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن۔۔۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کھوئے کی ترسیل ناکام بنادی۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کھویا بردار گاڑی اور کھویا پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن۔۔۔
100 کلو گرام ملاوٹی کھویا تلف،اور 2 فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمات درج۔۔۔
کارروائیاں موہل چوک چشتیاں روڈ اور گنج دھان سنگھ منچن آباد میں کی گئیں۔
ٹیسٹ کے دوران کھوئے کی تیاری میں کیمیکلز اور مضر صحت اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری کھویا موقع پر تلف کردیا گیا۔ محمد عاصم جاوید
2 فوڈ بزنس مالکان کیخلاف تھانہ صدر بہاولنگر اور مکلودگنج پولیس سٹیشن میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ڈیری مصنوعات میں جعل سازی اور دھوکہ دہی سنگین جرم ہے۔ محمد عاصم جاوید
شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی