October 28, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاویدنے کہا ہے کہ پاکستان ہماری امیدوں کا محور اور ہمارے لئے ایک جائے پناہ ہے پاکستان کے لئے ہم نے جو قربانیاں دی ہیں وہ قیامت تک یاد

IMG-20241216-WA0084

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنراحمد عثمان جاویدنے کہا ہے کہ پاکستان ہماری امیدوں کا محور اور ہمارے لئے ایک جائے پناہ ہے پاکستان کے لئے ہم نے جو قربانیاں دی ہیں وہ قیامت تک یاد رکھی جائیں گی آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں،اساتذہ اور سٹاف نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اے پی ایس پشاور کے ننھے طالبعلموں نے جام شہادت نوش کیا اور اس سانحہ نے پوری قوم کو یکجا کر دیا پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگئی اور ہم نے اپنے عمل سے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اس پاک سر زمین پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے پاکستانی قوم اپنے عزم اور حوصلے سے ہر طرح کی دہشت گردی کو شکست دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرضلعی افسران و سٹاف ڈپٹی کمشنر آفس نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں مشکل مرحلے آتے ہیں حوصلہ مند قومیں ان سانحات میں سے نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ نکلتی ہیں پاکستانی قوم نے جس طرح دہشت گردوں کا مقابلہ کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے پاکستان کی مسلح افواج،پولیس اور سرکاری اداروں نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے لازوال قربانیاں دیں ہیں اور ہمارے شہدا نے اپنے خون سے امن کی شمع روشن کی ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کرے پاکستان کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھا جائے اور اپنی توجہ وطن عزیز کی بہتری اور بھلائی پر رکھنی ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کے بلند ی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔