تصورحسین تارڑ مسلم لیگ(ن) فرانس کے چیئرمین کے پارٹی کے مشترکہ امیدوار نامزد ہوگیے،
تصورحسین تارڑ مسلم لیگ(ن) فرانس کے چیئرمین کے پارٹی کے مشترکہ امیدوار نامزد ہوگیے،
پیرس()سینئر رہنما مسلم لیگ(ن) فرانس تصور حسین تارڑ چئیرمین مسلم لیگ ن فرانس کے اُمیدوار ہیں تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن فرانس کے پیٹرن چیف طلعت چوہان، صدر میاں حنیف ، جنرل سیکرٹری رانا محمود ، انفارمیشن سیکرٹری راجہ اشفاق احمد، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اصغر خان ،سابق صدر پہاپا ریاض جوائنٹ سیکرٹری راجہ محمد علی، نائب صدر شہباز کسانہ فنانس سیکر ٹری چوہدری ،فیصل سعید نائب صدر ملک ساجد بشیر پیٹرن چوہدری تاج دین سکھیرا اور سنیر مسلم لیگی ملک ارشاد راجہ اقبال ارزاق مغل چوہدری فضل الہی کی جانب سے مشترکہ طور پر تصور حسین تارڑ کو مسلم لیگ ن فرانس کا چئیرمین نامزد کیاگیا، نامزدگی کی خوشی میں تصور حسین تارڑ کی جانب سے ترک ریسٹورنٹ پر پارٹی رہنماوں اور صحافیوں کے اعزاز میں فش پارٹی کا اہتمام کیاگیا، لیگی رہنماوں کی جانب سے تصور حسین تارڑ کو مبارکباد پیش کی گئی، تصور حسین تارڑ نے پارٹی کے سینئر رہنماوں کی جانب سے انہیں فرانس کا چئیرمین نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا، تصور حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ میں اور میرا خاندان چالیس سے زیادہ عرصے سے مسلم لیگ ہیں اور اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے انشااللہ چئیرمین منتخب ہونا یا نہ ہونا بعد کی بات ہے مگر خوشی اس بات کی ہے کہ مسلم لیگ ن فرانس کی سینئر قیادت نے سینکڑوں کارکنان میں سے ان کا انتخاب کیا جس پر پارٹی قیادت و کارکنان کا تہہ دل سے مشکور ہوں، انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن فرانس کا چئیرمین بننے کا موقع ملا تو پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا ، تصور حسین تارڑ کا کہنا تھا کہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینا اور یورپ بھر میں مسلم لیگ ن کا پرچم بلند کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔