October 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف شاعرہ اور مصنفہ شاہدہ لطیف کو بولان ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک

20241212_165831

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف شاعرہ اور مصنفہ شاہدہ لطیف کو بولان ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ معروف شاعرہ ،رائٹر ،جرنلسٹ اور سوشل ریفارمر شاہدہ لطیف کو بولان کلچر سوسائٹی کی ایک تقریب میں سابق گورنر پنجاب شاہد حامد اور لیجنڈ اداکار محمد علی کی طرف سے اس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ بولان ایوارڈ کے چیف ایگزیکٹو خلیق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ دریں اثناء ضلع خوشاب کے سینیئر صحافیوں راجہ نور الہی عاطف، ایم نوردین ،ملک محمد حیات جوئیہ ،سیٹھ ثمر سلطان، ملک غلام جیلانی وڈھل ،ملک حاجی شوکت حیات ، مہر ضرار احمد اختر، تصور حسین ،محمد خالد جاوید اعوان اور اور دیگر نے نامور قلمکارہ شاہد لطیف کو بولان ایوارڈ کی عطائیگی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔