October 28, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہمارا مقصد عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز تک پہنچاناہے سائلین بلاخوف آئیں میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ڈی ایس پی سرکل نے سکریٹری

IMG-20241215-WA0063

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ہمارا مقصد عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز تک پہنچاناہے سائلین بلاخوف آئیں میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں ڈی ایس پی سرکل نے سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی سے ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کہا ملاقات میں شہر کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اس موقع پر اوور سیز پاکسانی دوبئی سے کاروباری شخصیت شہزاد احمد۔سابق جنرل سیکریٹری ہارون کلب منصور رضوان بلو بھی موجود تھے ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو میرٹ پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور تھانوں میں چیک بیلنس جاری ہے عوام الناس کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے یاکوتاہی برتنے والے افسران کوبھی معاف نہیں کیاہے جائے گاجبکہ ہمارے آفس میں انکوائری لگنے کی صورت میں 100فیصد انصاف کیا جاتا ہے ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب اوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کیسوں کو ترجیحی بنیادوں پر سن کر فوراً فیصلے کیے جاتے ہیں تاکہ معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے طبقات تک انصاف کو یقینی بنایا جا سکے ڈی ایس پی نے بتایا کہ ڈی پی او کی سربراہی میں دور دراز دیہاتوں کی مساجد میں ڈیلی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے اور عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں۔