October 28, 2026

لاہور؛ ماں اور نوجوان بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

20241212_165831

لاہور؛ ماں اور نوجوان بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
ملزم نے نوجوان لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی ک جارہی ہے، پولی
لاہور :ماں اور بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم پولیس کی حراست میں
لاہورپولیس نے خاتون اور اس کی نوجوان بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 15 پر ایک خاتون نے کال کی کہ شاہد نامی ملزم نے اس کی 18سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جبکہ وہ خود اسے بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے آصف جبار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شاہد نے 6 سال قبل متاثرہ لڑکی ( ث ) اور اس کی والدہ عائشہ کو مکان کرایہ پر لے کر دیا
ملزم نے بچی کی ماں کو بہلا پھسلا کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اوراس کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرلیے اور 6 سال تک اسے بلیک میل کرتا رہا۔
بعدازاں ملزم نے 18 سالہ (ث) کو بھی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر لڑکی کی ماں نے 15 پر کال کردی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے نوجوان لڑکی کے ساتھ زنا بالجبر کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج مزید کاروائی کے لیے حوالہ انویسٹی گیشن ونگ کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے آصف جبار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی، ان کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت لوگ کیفرِ کردار تک پہنچائے جائیں گے۔