*رانا ثناءاللہ کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل* رانا ثناء اللہ کا بیان دیگر حکومتی نمائندوں کی غیر منطقی بیان بازی کی طرح سراسر جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
*رانا ثناءاللہ کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل*
رانا ثناء اللہ کا بیان دیگر حکومتی نمائندوں کی غیر منطقی بیان بازی کی طرح سراسر جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
حکومت کا معیشت کے بعد کھیلوں کے شعبے سے متعلقہ حقائق کو مسخ کرنا تمام بیانیوں کی ناکامی اور حکومتی بےبسی کا واضح اشارہ ہے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
اسلام آباد میں نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث کردار اپنے جرم سے قوم کی توجہ ہٹانے کیلئے مسلسل نئے بیانیے تشکیل دینے کی مہم میں مصروف ہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ فی الوقت عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف ہی ہیں جو نوجوان طبقے میں مقبول ترین لیڈر اور مقبول ترین جماعت کی حیثیت رکھتے ہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں نوجوانوں اور کھیل کے شعبے کیلئے تاریخی اقدامات کیے گئے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
پی ٹی آئی کی حکومت نے ایسے پروگرامز اور منصوبوں کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا جو ملک کی 71 سالہ تاریخ میں ممکن نہیں ہوسکے تھے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
سابق وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو بہتر تعلیم اور روز گار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے نوجوان ہنرمند پروگرام اور بلاسود قرض کی فراہمی جیسے منصوبوں کا آغاز کیا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت 10 ہزار سے لے کر 50 لاکھ روپے تک کے قرض فراہم کر کے بے روزگاری اور غربت جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کی گئی، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
کھیلوں کے فروغ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے کھیل کے شعبے میں تاریخ کے سب سے بہترین اقدامات اٹھائے گئے، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
تحریک انصاف کی حکومت میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے متعدد ایسے علاقوں میں سپورٹس کمپلیکس شروع کیے گئے جہاں کھیلوں کی سہولیات نہ ہونے کی برابر تھیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
عمران خان ہی قوم کے وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے نوجوان نسل میں اپنے حقوق اور فرائض سے متعلق شعور کو اجاگر کیا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
بدقسمتی سے 90 کی دہائی کی طرز پر سیاست کرنے والی جماعتوں کو نوجوان طبقے کی صورت موجود ملک کے قیمتی سرمایے کی کوئی قدر نہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
گزشتہ کچھ عرصے میں اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والے نوجوانوں کی آواز کو کچلنے کے ساتھ ان کو دہشت گرد قرار دے کر حکومت نے ان کو نظام سے مزید متنفر کر دیا، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
مینڈیٹ چور حکومت کے دوران پاکستان کے معاشی اور معاشرتی حالات سے تنگ آ کر لاکھوں نوجوان اور اپنے شعبوں کے ماہرین ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
درحقیقت احمق حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر پابندی کو جواز بنا کر نوجوان طبقے کو ہراساں کرنے جیسی روایات نوجوانوں میں نفرت اور شدت پسندی کے فروغ کا باعث بن رہی ہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
بوکھلاہٹ زدہ حکومت اپنے جرائم کی پردہ پوشی کی ناکام کوششوں کی بجائے نہتے شہریوں کے خون ناحق کا حساب دے جو یہ قوم ہر صورت لے کر رہے گی، ترجمان پاکستان تحریک انصاف
*منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ*