ایشیائی ترقیاتی بنک کی پیشگوئی حوصلہ افزاء ہے، موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح دن بدن کم ہورہی ہے, کیپٹن عاصم ملک
ایشیائی ترقیاتی بنک کی پیشگوئی حوصلہ افزاء ہے، موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کی شرح دن بدن کم ہورہی ہے, کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موجودہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ان تک کوششوں کی بدولت پاکستان میں مہنگائی کی شرح دن بدن کم ہو رہی ہے جس کی تصدیق ایشیائی ترقیاتی بنک بھی کی ہے اور انکی رپورٹ میں بڑی پیشنگوئی کی گئی ہے کہ اگلے چھ ماہ میں پاکستان میں نہ صرف معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے بلکہ مہنگائی بھی کم ہوجائے گی، یہ نہ صرف عام پاکستانیوں بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی خوش آئند بات ہے کیونکہ اگر ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوگی اور پٹرول، بجلی و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی تو اوورسیز پاکستانی بھی اپنے گھر کے اخراجات کو مناسب انداز میں کنٹرول کرسکیں گے، عالمی معاشی ادارے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے جو مثبت اشارے دے رہے ہیں یہ ایک خوش آئند بات ہے اور ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ موجودہ حکومت کی طر سے پالیسیوں کا جو تسلسل جاری ہے اس سے اگلے چھ ماہ سے ایک سال کے دوران پاکستان نہ صرف معاشی بحران سے نکل آئے گا بلکہ ترقیاتی ممالک کی صف میں شامل ہوجائے گا اور مہنگائی کی شرح کم جبکہ کاروبار کا حجم بڑھ جائے گا، میں بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز وزیراعظم شہباز شریف کو ان کی بہترین معاشی پالیسیاں مرتب کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے لیے مزید بہتر اقدامات کریں گے