بہاولنگر 2 جولائی 2024
حکومتِ پنجاب کی جانب سے حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں کے لیے آغوش پروگرام ضلع بھرمیں کامیابی سے جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون
حکومتِ پنجاب کی جانب سے آغوش پروگرام کے تحت ضلع بہاولنگر میں حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں کو طبی معائنوں پر مرحلہ وار 23 ہزار روپے دیے جارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون
آغوش پروگرام میں شامل وہ خواتین جنہوں نے طبی معائنے تو کروا لیے ہیں مگر تاحال اپنے اکاؤنٹ سے رقم نہیں نکلوائی، وہ فورآ قریبی کیش ایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے اپنی رقم حاصل کریں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون
آغوش پروگرام کی مالی معاونت سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے پروگرام میں شامل خواتین دورانِ حمل باقاعدگی سے طبی معائنے کرائیں اور اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں – ڈپٹی کمشنر
خواتین ہر طبی معائنے کے بعد قریبی Alfa Pay ، HBL Konnect یا UBL Omni ایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد اپنی رقم بنا کسی کٹوتی کے حاصل کریں۔ ڈپٹی کمشنر
آغوش پروگرام میں شامل خواتین سے رقم نکلوانے کا کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا۔ ڈپٹی کمشنر
مزید معلومات کے لیے سوشل پروٹیکشن ہیلپ لائن 1221 پر کال کریں۔ ڈپٹی کمشنر
سوشل پروٹیکشن ہیلپ لائن 1221 پر اردو کے علاوہ سرائیکی اور پنجابی زبان میں بات کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، ڈپٹی کمشنر